counter easy hit

سرگودھا میں بنک ڈکیتی، گارڈ زخمی، ڈاکو فرار

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (یس ڈیسک) سرگودھا میں بنک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے بنک کے گارڈ کو گولی مار کر زخمی کیا اور لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی واردات سرگودھا کے فاطمہ جناح روڈ پر نجی بنک میں پیش آئی جہاں پانچ مسلح ڈاکو نجی بنک میں داخل ہوئے۔

لوٹ مار کی اور فرار ہوتے وقت مزاحمت کرنے پر بنک کے گارڈ کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ سیکیورٹی گارڈ کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو سرگودھا منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔