counter easy hit

چوہدری نثار درندے کی طرح ایان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ، لطیف کھوسہ

Choudhry Nisar Like beasts fall behind Ayan. Lateef khousa

Choudhry Nisar Like beasts fall behind Ayan. Lateef khousa

 اسلام آباد: کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار درندے کی طرح ان کی موکلہ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ 3 مرتبہ ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا، ایسا لگتا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ایان علی سے کوئی خاص مسئلہ ہے، اسی لیے درندے کی طرح ایان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وزارت داخلہ کے افسران توہین عدالت بھگت رہے ہیں جب کہ چوہدری نثار چاہتے ہیں افسران توہین عدالت کے مقدمے میں بھلے ہی جیل چلے جائیں لیکن ایان کو کسی صورت نہیں جانے دینا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر بیان دے کر چوہدری نثار نے توہین عدالت کی ہے۔ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم توہین عدالت میں گھر جاسکتا ہے تو یہ کیا آسمان سے آئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website