counter easy hit

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ واقعے کے مزید2 مزدور چل بسے

Gadani ship-breaking yard kills 2 more labor case

Gadani ship-breaking yard kills 2 more labor case

گڈانی شپ بریکنگ یارڈواقعے میں آگ سے جھلسنے والے مزید دو2 جاں بحق ہوگئے،جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

جاں بحق ہونے والے عالم ولدبابر اور حسن ولد کریم سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ میں زیرعلاج تھے،عالم کا آج صبح سول اسپتال میں ہی انتقال ہوا جبکہ حسن کوگزشتہ شام اسپتال سےچھٹی دی گئی تھی جو گڈانی پہنچ کر چل بسا۔

یکم نومبر کو گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہاز میں آگ لگ گئی تھی۔

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایم ٹی ایس ایس نامی جس جہاز میں دھماکوں کے باعث آگ لگی، اسے 19رکنی بھارتی عملہ 22اکتوبر کو لے کر پاکستان پہنچا ، جو اسی روز بھارت روانہ ہوگیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ جہاز کوغفوراینڈ کمپنی نےخریدا تھا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website