counter easy hit

فیفاقوانین کی خلاف ورزی پر اسپین کے 2 کلبز پر پابندی عائد

 ban clubs from Spain 2

ban clubs from Spain 2

زیورخ …..فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ٹرانسفر اور رجسٹریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اسپین کے 2 کلبز ریال میڈرڈ اور ایٹلیکو میڈرڈ کے 2 سال تک پلیئرز ٹرانسفر اور انڈر 18 پلیئرز رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی ہے ۔فیفا کے مطابق دونوں کلبز نے گزشتہ چند برسوں کے دوران پلیئرز رجسٹریشن ، خاص طور پر انڈر 18 پلیئرز کی رجسٹریشن میں ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی، جس کے بعد تنظیم نے کلبز کیخلاف کارروائی کی اور دونوں کے 2 سیزن تک پلیئرز ٹرانسفراور رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی ہے ۔فیفا نے ایٹلیکو میڈرڈ پر9 لاکھ سوئس فرینک اور ریال میڈریڈ پر 3 لاکھ 60 ہزار سوئس فرینک کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے