yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کا مستقبل تابناک

Web Editor February 7, 2018February 7, 2018 1 min read
Future of professional boxing is bright in Pakistan
Share this:

پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کا مستقبل تابناک

Future of professional boxing is bright in Pakistan WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.52.39 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.52.38 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.52.37 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.52.35 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.52.35 PM (1) WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.52.34 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.52.33 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.52.32 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.52.30 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.52.27 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.52.26 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.52.25 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.52.22 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.52.20 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.51.26 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.51.32 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.51.19 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.51.12 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.51.09 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.51.04 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.51.00 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.44.37 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.44.23 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.44.09 PM WhatsApp Image 2018-02-07 at 5.44.05 PMاسلام WhatsApp Image 2018-02-07 at 10.26.49 PMآباد: (اصغر علی مبارک) پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور اولمپئین رشید بلوچ نے سیکرٹری ارشد بٹ کے ھمراہ میڈیا سینٹر سپورٹس کمپلیکس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اس دورے کا مقصد ملک میں پروفیشنل باکسنگ سرگرمیوں میں مزید تیزی لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاوہ لاہور‘ کوئٹہ‘ گوادر‘ پشاور اور اسلام آباد میں پروفیشنل باکسنگ سرکٹ کی بحالی اور سرگرمیوں کو مربوط انداز میں منعقد کرنے کے سلسلے میں سٹیک ہولڈرز سے گفتگو کی ۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومتی احکام اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے افسران سے بھی پروفیشنل باکسنگ سرگرمیوں کے سلسلے میں معاونت طلب کی ھے ۔ رشید بلوچ نے باکسنگ حلقوں سے درخواست کی کہ وہ ملک میں پروفیشنل باکسنگ سرگرمیوں کے سلسلے میں ان کے پروگرام میں ان کی معاونت کریں تاکہ ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کو انٹرنیشنل پروفیشنل سرکٹ میں ان کا حقیقی مقام مل سکے اور وہ اس خوبصورت کھیل میں ملک کا نام بلند کرسکیں ،گزشتہ سال نومبر کے آخری ویک میں سابق اولمپیئن باکسر رشید بلوچ نے ملک میں پروفیشنل باکسنگ کے فروغ اور سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کے اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے پاکستا ن باکسنگ ایسوسی ایشن کے بعد پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ نیوزی لینڈ میں مقیم سابق پروفیشنل باکسر رشید بلوچ اس باڈی کے صدر منتخب کیے گے تھے ہونگے۔ جبکہ اسلام آباد کے ارشد محمود جنرل سیکرٹری کے فرائض انجام دے رھے ھیں دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر جاوید عاشق لاہور نائب صدور ظہور احمد کے پی کے حمید جان بلوچستان اور محمد زبیر سندھ شامل ہیں۔سردار احمد حلیمی لیگل ایڈوائزر اور ممبران میں درجان گوادر‘ عمیر کراچی‘ عبد الرحمان بلوچ‘ جاوید بلوچ‘‘ اسلم قمبرانی‘ غنی مینگل‘ وحید آغا‘ عمران کلیم اور شامل ہیں‘ رشید بلوچ نے بتایا کہ میں نےچند برس قبل پروفیشنل باکسنگ کی سرگرمیوں کے سلسلے میں پاکستان باکسنگ ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی تھی اور پی بی اے کے پلیٹ فارم پر پاکستان کے تقریباً تمام بڑے شہروں میں پروفیشنل مقابلوں کا انعقاد کیا ہمارے نوجوانوں نے اس پلیٹ فارم میں بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر چکے ھیں ۔ رشید بلوچ نے بتایا کہ ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں تاہم ان کو مواقع کم ملتے ہیں اب انشاء اللہ پاکستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے بعد پاکستا ن پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں گے۔ رشید بلوچ نے بتایا کہ پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن(پی پی بی ایف) کے تحت پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پروفیشنل ریفری جج کورس کا انعقاد اسلام آبادمیں ہوا ۔ کورس کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے ریفری ججز کواس بات کا علم ہوسکے کہ امیچور اور پروفیشنل کی ججنگ میں کیافرق ہے۔اس کے کورس کے ساتھ ساتھ ہم ریفری ججز کو مزید تربیت بھی دیں گے۔ پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے پلیٹ فارم کے تحت گزشتہ برس اسلام آبادمیں پانچ فائٹس کا انتظام کیا گیا ہے جس میں پاکستان کے ٹاپ ریکنگ باکسرز بشمول نادر بلوچ ایکشن میں نظر آے رشید بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کا مستقبل تابناک ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پروفیشنل سرکٹ میں تیزی لائ جا چکی ھے ۔ ہماری دونوں پلیٹ فارم کو باصلاحیت آفیشلز کی خدمات حاصل ہیں.گزشتہ سال 30 دسمبر کو اسلام آباد میں کراچی کے باکسر نادر بلوچ نےپاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کا ٹائٹل جیت تھا کراچی کے نادر بلوچ نے گجرات کے اسد جٹ کو ٹیکنکل ناک آوٹ کی بنیاد پر شکست دیتھی ۔ ٹائٹل فائیٹ میں نادر بلوچ اور اسد جٹ نے ایک دوسرے پر بھرپور حملے کیے مگر اسد جٹ نادر بلوچ کے زور دار مکوں کے باعث زمین پر جاگرے جس پر ریفریز نے نادر بلوچ کو ٹیکنکل ناک آوٹ کی بنیاد فاتح قرار دیا۔سپر بینٹم پچپن کلوگرام کیٹیگری میں کوئٹہ کے علی داد نے گجرات کے سکندر عباسی کے خلاف کامیابی حاصل کی علی داد نے اپنے مد مقابل کو ٹیکنکل ناک آوٹ کی بنیاد پر شکست دی۔ سپر لائیٹ باسٹھ کلو گرام کیٹیگری کا مقابلہ کراچی کے محمد بلال نے اپنے نام کیا انہوں نے ہری پور کے محمد شاکر کو ہرایا۔ سپر ویلٹر میں پشاور کے مظفر خان نے میدان مارا۔ انہوں نے محمد صادق کو ٹیکنکل ناک آوٹ کیا۔ ہری پور کے محمد ناصر اور افغانستان کے محمد نبی کے درمیان مقابلہ ناک آوٹ کی بنیاد پر جیت لیا۔ محمد ناصر نے انتہائی پھرتی سے افغانستان کے کھلاڑی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آوٹ کردیا تھا تاہم محمد ناصر کو پروفیشنل باکسنگ کی روایت کے مطابق مظفر خان آفریدی نے رنگ میں آکر چیلنج کیا مگر تاحال اس مقابلے کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ پی پی بی ایف نے کرنا ہے۔ واضح رہے کہ سابق اولمپیئن باکسر اور پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے صدر عبدالرشید بلوچ 29 جنوری کو پاکستان پہنچے۔ نیوزی لینڈ میں مقیم رشید بلوچ نے تین سال قبل پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کی سرگرمیوں کے سلسلے میں پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن (پی پی بی ایف) کی بنیاد رکھی اور اس سلسلے میں انہوں نے کراچی‘ لاہور‘ کوئٹہ اور گوادر میں پروفیشنل مقابلوں کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2018/02/WhatsApp-Video-2018-02-07-at-10.26.51-PM.mp4
Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Previous Post اسلام آباد پولیس کے جوان نے راولپنڈی کی حدود میں جاکر فائرنگ کرتے ہوئے نوجوان کو زخمی کردیا
Next Post موتی پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی ہے، امدادی کاروائیاں جاری
RAWALPINDI, TIPU, ROAD, FIRE, INCIDENT, IN, TOYOTA, HIACE, BURNED, BECAUSE, OF, GAS, CYLINDER, LEAKAGE

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.