yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ٹنگے رہ گئے کلیاں دے نال پراندے۔۔

MH Kazmi May 2, 2019 1 min read
Fry with the leaves left.
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) ایوانوں میں طعنوں، جگتوں اور گالیوں کےسوا کیا ہے؟قبرستانوں سے مردے چوری ہو رہے ہیں شفاخانوں میں موت ناچ رہی ہےدواخانوں میں دوائیں جعلی’’خاندانوں‘‘ کے اکائونٹس جعلی جوانوں میں بیروزگاری بہت خزانوں میں بھاں بھاں کا سماں اور ڈی ویلیو ایشن کی ڈائندکانوں میں تول پورا نہیں مکانوں میں نامور کالم نگار حسن نثار اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔مکین سہمے ہوئےرمضانوں میں مہنگائی عروج پرتھانوں کی نیلامی کا کلچرامتحانوں میں نقل عامگوداموں سے اربوں کی گندم غائب دھانوں پر ’’سوکھا‘‘ پھر چکاترانوں، بیانوں اور بہانوں پر گزربسر کب تک؟کمانوں میں تیرنہیں زبانوں میں زہر بہت کھانوں میں ملاوٹ عام بادبانوں میں چھید ہو چکےسیاست دانوں میں دیانت محنت کا فقدان حکمرانوں میں وژن کا قحط فضل الرحمانوں میں فرسٹریشن اور ڈپریشن فردوس اعوانوں میں دھمکی بہت کہاں تک سنو گے، لمبی کہانی ہے ۔ایسے میں آدمی ماضی کی طرف پناہ کیلئے پلٹتا ہے تو اک اور طرح کا رنج و ملال منتظر جو سرگوشیوں میں بتاتا ہے ……’’تم رہ گئے تمہارے زمانے گزر گئے ‘‘واقعی ….یہ سو فیصد سچ ہے کہ …..’’ہم رہ گئے ہمارے زمانے گزر گئے‘‘ایسے میں انسان کو پراندے، پتنگیں، پینجے اور ایسی لاتعداد چیزیں یاد آتی ہیں جو وقت کی بے درد دھول میں گم ہو گئیں۔اب برسات میں پتنگے اور بہار میں پتنگیں خواب ہو چکیں۔نئی نسلوں کو تو شاید علم نہ ہو کہ پراندے کیا ہوتے تھے، کیسے ہوتے تھے، کیسے بنتے تھے اور پراندے کی سہیلی پراندی بھی ہوا کرتی تھی جسے چاہیں تو اسکی ’’ گرل فرینڈ‘‘ بھی کہہ سکتے ہیں۔کبھی سریندر کور،پرکاش کور کا یہ گیت زبان زدعام تھا’’کالے رنگ دا پراندامیرے سجناں نے آندانی میں چُم چُم رکھ دی پھراں تے پباں بھار نچدی پھراں‘‘آساسنگھ مستانہ کالکھا ہرچرن نے گایا تھا’’کالی تیری گُت تے پراندا تیرا لال نیروپ دیئے رانیئے پراندے نوں سنبھال نیکناں وچ بندے تیرے روپ دا شنگھار نی مٹھے ترے بول مونہوںبول اک وارنی‘‘پراندا پہننے والی کو ’’پراندل‘‘ کہا جاتا تھا۔ تاریخ بتاتی ہے کہ پراندے کا استعمال پٹیالہ کی مہارانیوں نے شروع کیا جو آہستہ آہستہ عوام میں بھی مقبول ہو گیا۔جالی والا پراندا اس کی قدیم ترین قسم ہے جس کے بعد کئی اقسام کے پراندے متعارف ہوئے مثلاً موتی پراندا، جلیبی پراندا، لڈو پراندا، طلے دار پراندا۔پاکستانی دیہات میں بچیاں 10-8سال کی عمر سے ہی پراندے کا استعمال شروع کر دیتی تھیں ۔پراندا بنانے کیلئے قینچی، دھاگہ، کنگھا اور ’’اڈہ‘‘ ضروری تھا لیکن ….اب سب قصہ پارینہ ہو چکا صرف یہ ’’بول‘‘ ان کی یاد دلاتا ہے ۔’’ٹنگے رہ گئے کلیاں دے نال پراندے‘‘وقت کی کِلیوں کے ساتھ سب کچھ ٹنگا ہی رہ جاتا ہے۔ جو کل تھا، آج نہیں ….جو آج ہے کل نہیں ہو گا۔یہی حال بسنت بہار کی پتنگوں کا ہے جو ان لفنگوں کے ہاتھوں قتل ہو گئیں جنہوں نے کیمیکل زدہ قاتل ڈوریں متعارف کراکے اک خوبصورت تہوار کو زہر بجھی تلوار میں تبدیل کر دیا ۔پتنگوں کی بنیادی طور پر دو اقسام تھیں۔گُڈی تے گُڈا۔اپنے ڈیزائن کے حوالہ سے ان کے مختلف نام تھے مثلاً اکھ مار، پری، سیلا، مچھر، لکھنو کاٹ گڈا، شرلا، سادہ پتنگ، تکل، کُپ اور اس کے علاوہ شیشترو، سلارا، گالڑ(گالڑ پنجابی زبان میں گلہری کو کہتے ہیں) چھاتی دار پتنگ، ڈبی دار پتنگ، چھ پانی وغیرہ ۔تناواں ….کنی…پیچہ اور آئی بو کاٹا کے علاوہ پنہ، گوٹ، گنجل، مانجھا، چرخی وغیرہ پتنگ بازی کی جانی پہچانی لغت ہے لیکن دکھ افسوس اس بات کا ہے کہ پتنگ بازی کو وقت نے نہیں، ہم نے خود مارا ہے کہ نہ ہم قاتل ڈوریں متعارف کراتے نہ بسنت بہار کا یہ خوبصورت تہوار ختم ہوتا۔خیال تھا کہ پراندوں پتنگوں کے بعد ’’پینجے ‘‘ کو یاد کروں گا جو سردیوں کی آمد سے کچھ پہلے لحافوں کی روئی دُھننے آیا کرتا تھا ۔اب نہ وہ روئی والے لحاف رہے نہ پینجے، کہ پینجا پنجائی شروع کرتا تو اک ایسی موسیقی جنم لیتی جسے کم از کم میں تو بیان نہیں کر سکتا اور روئی کے گالوں کا اڑنا بھی اک ایسا منظر تھا جسے بھلایا نہیں جاسکتا لیکن کالم کی طوالت مانع ہے ۔کیا کوئی فیشن ڈیزائنر ایسا ہے جو پراندے کو ری لانچ کرسکے؟کیا کوئی موسیقار ایسا ہے جوپنجائی کے دوران پیدا ہونے والی آواز کو اپنی کسی دھن میں سمو سکے؟’’ہم رہ گئے ہمارے زمانے گزر گئے ‘‘لیکن ان گزرے وقتوں کی یادیں تو سنبھالی جاسکتیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
There was a king who had ten wild dogs in an era.
Previous Post کسی زمانے میں ایک بادشاہ تھا جس نے دس جنگلی کتے پالے ہوئے تھے….
Next Post روبوٹ کال گرلز دستیاب ہوں گی
Robots call girls will be available

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.