counter easy hit

آرمی چیف کی تعیناتی سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

From the appointment of Army chief Caused panic in India

From the appointment of Army chief Caused panic in India

جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایل او سی کا وسیع تجربہ ، کوئی پنگا لینے سے پہلے سوچ لینا :سابق بھارتی آرمی چیف بکرم سنگھ کا حکومت کو انتباہ

اسلام آباد (یس اردو نیوز )مودی صاحب اب پنگا لینے سے پہلے سوچ لینا ، بھارت کے سابق آرمی چیف بکرم سنگھ نے مودی سرکار کو خبردار کردیا ، کہتے ہیں مکمل پیشہ وارانہ صلاحیتیں رکھنے والے جنرل قمرجاوید باجوہ کو لائن آف کنٹرول کا وسیع تجربہ ہے ۔ پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی تعیناتی سے بھارت میں بھی کھلبلی مچ گئی ، بھارت کے سابق آرمی چیف بکرم سنگھ نے مودی سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نئے پاکستانی آرمی چیف قمر باجوہ سے ہوشیار رہے ، جنرل قمر جاوید باجوہ کو لائن آف کنٹرول کا وسیع تجربہ حاصل ہے ، وہ ایل او سی کے دونوں طرف کے علاقوں اور حالات سے بخوبی واقف ہیں ، بکرم سنگھ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے بھر پور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو نئے آرمی چیف کے نقطہ نظر پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website