counter easy hit

کرپشن فری پاکستان کے حوالے سے النور ایجوکیٹرز سکول بھدر میں عوامی اجتماع

free-pakistan

free-pakistan

لالہ موسیٰ(بلال منشاء بٹ ) جماعت اسلامی یوسی بھدر کے زیراہتمام کرپشن فری پاکستان کے حوالے سے النور ایجوکیٹرز سکول بھدر میں عوامی اجتماع ۔ امیرجماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر طارق سلیم کاخصوصی خطاب ۔ اجتماع میں چوہدری لیاقت بھدر، قاری عطاء اللہ بھدراور چوہدری شہزادجکھڑ ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بھدربھی موجود رہے ۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے اپنے خطاب میں کہاکہ عوام کو حق اور باطل میں سے کسی ایک کاساتھ دیناہوگا غیر جانبدار لوگ قبرستان میں ہوتے ہیں یعنی غیرجانبداری اختیار کرنے والے مردوں کی طرح ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی کرپشن فری مہم کسی ایک طبقے یافرقے کے مفاد کے لئے نہیں ہے کرپشن ایک قومی ایشو ہے جس سے حکمران طبقہ کے لوگ تو مستفیض ہورہے ہیں مگر عام لوگ مشکلات میں پھنس رہے ہیں اور ملک کے وسائل بدعنوانی کی نظر ہورہے ہیں ہرپیداہونے والابچہ پاکستانی ہونے کی بناپرایک لاکھ روپے کامقروض ہوتا ہے یہ قرضہ اس کے والدین نے نہیں لیاہو تا ۔ اگر کرپشن ختم نہیں ہوگی تو وطن عزیز میں پیدائشی مقروض پیداہوتے رہیں گے ۔جو حکمران کرپشن کاخاتمہ نہیں چاہتے اور قرضے لے کر ملک چلانا جن کی حکمت عملی ہو ان سے چھٹکارہ حاصل کئے بغیر پاکستان کو اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل نہیں ہوگا ۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہاکہ عزیز بھٹی ہسپتال گجرات میں 2015ء میں ایک کروڑ روپے کی جعلی ادویات سپلائی کی گئیں ضلع کونسل کے زیر اہتمام سرکاری ہسپتالوں میں بھی یہ ادویات تقسیم ہوئیں انہوں نے ضلعی انتطامیہ اور ضلع کی سیاسی قیادت سے سوال کیاکہ جعلی ادویات سے متاثر ہونے والی ماؤں اور بچوں کاحساب کون دے گا ۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن خاندانوں اور برادریوں کی بنیاد پر کی جارہی ہے وزارتیں بھی اپنوں کو دی جاتی ہیں ، کرپشن بھی اپنوں سے مل کر کی جاتی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ کرپشن کاخاتمہ عوام کرسکتے ہیں عوام ان کرپٹ حکمرانوں کامحاسبہ کر سکتے ہیں جماعت اسلامی نے توعلم بلند کیاہے عوام کی آواز بنی ہے عوام تعاون کریں گے تو کرپشن ختم ہوجائے گی کرپٹ لوگوں کولگام دینا کوئی مشکل کام نہیں ہے صرف عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔اس سے قبل امیر جماعت اسلامی زون112چوہدری عرفان صفی نے کہاکہ جس طرح پاکستان کاقیام ایک معجزہ تھااسی طرح میراپیاراملک بھی انشاء اللہ ایک دن اسلامی فلاحی مملکت بنے گالوگ اس کی آرزو توکریں۔آخر میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات چودہری انصرمحمود ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر کرپشن کو بالکل ختم نہ کیاجائے اور کم ہی کرلیاجائے تو پاکستان اگلے ایک دو سالوں میں معاشی بحرانوں سے باہر نکل آئے گا۔لیکن ہمارے حکمرانوں میں بدقسمتی سے اس کاارادہ ہی موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی نے کرپشن کے خاتمہ کو اپنے ایجنڈا میں شامل کیاہواہے لوگ جماعت کاساتھ دیں ہم بھی کسی بھی جماعت کی طرف قومی مفاد کے کسی بھی اچھے پروگرام میں ان کاساتھ دیں گے۔ پروگرام کااہتمام یوسی بھدر کے امیر اور جنرل کونسلر چوہدری محمد انصر کی زیرنگرانی چوہدری محمد اکمل شریف ،ڈاکٹر چوہدری طارق ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن یاسر بٹ کی کاوشوں سے انجام پایا۔ بھدرکی بہت اہم شخصیات کے علاوہ بٹوڑ سے پروفیسر چوہدری محمد ادریس، چوہدری محمد اظہر اور چوہدری عثمان نمایاں تھے۔ بھوتہ سے دس لوگ شریک ہوئے جن میں حافظ محمد اکرم، راجہ راشد جاوید، باہو محمد لطیف راجہ محمد حنیف اور راجہ محمد انور نمایاں تھے جب کہ سوئمبڑی سے باہو چوہدری محمد اعظم اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ جماعت اسلامی کے پروگرام میں موجود تھے