yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سر بسر دھاندلی کا عدالتی فیصلہ

Yes 2 Webmaster July 31, 2015July 31, 2015 1 min read
Judicial Commission
Share this:
Judicial Commission
Judicial Commission

تحریر : ایم آر ملک
دھاندلی کی راکھ پر جشن منانے والے فاتح نہیں شکست خوردہ ہوا کرتے ہیں ۔نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے ایسے ہی ہوا کرتے ہیں ایک اکثریت مایوس ہے مگر مایوسی گناہ کے زمرے میں آتی ہے اور کونسے منصف وہ منصف جو کسی آمر کے ہاتھ پر بیعت کر کے اُس کے ہر غیر آئینی اقدام کو آئینی اقدام دینے پر تلے رہے پھر 34سالہ عدلیہ کی تاریخ اس امر کی غماز ہے کہ رائے ونڈ کے حکمرانوں کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں آیا ۔عوامی رد ِ عمل یہ ہے کہ سٹیٹس کو کی وہ ساری قوتیں عمران کے خلاف متحد ہو چکیں اور انسان دشمن نظام جو ان کی بد معاشی کا محافظ ہے اسے بچانے کیلئے وہ کسی بھی حد تک جانے کیلئے ڈٹ چکی ہیں کہ اسی میں اُن کی بقا ہے عمران نے انصاف کے جس مندر کا دروازہ کھٹکھٹایا اُس کے تقدس کا بھرم تو اُسی روز ٹوٹ گیا تھا جس روز اڈیالہ جیل سے بھٹو کی ارتھی نکلی ۔ بعد ازاں نسیم حسن جیسے ننگ ِ انصاف نے بھی اس فیصلہ کو غلط ماننے پر اکتفا کیا ایک ایسی عدالت جس کے دروازے سے بدنام زمانہ منی لانڈرنگ کیس کی سر غنہ ایان علی تین ماہ بعد جرم ِ بے گناہی کی کلین چٹ لیکر باہر نکلی۔

مولانا ابوالکلام آزاد نے فرنگی کی عدالت میں کھڑے ہوکر ایک بار کہا تھا ” عدالت کی ناانصافیوں کی فہرست بڑی طولانی ہے تاریخ آج تک اس کے ماتم سے فارغ نہ ہو سکی ہم اس میں حضرت مسیح جیسے پاک انسان کو دیکھتے ہیں جو اپنے عہد کی اجنبی عدالت کے سامنے چوروں کے ساتھ کھڑے کئے گئے ،ہم کو اس میں سقراط نظر آتا ہے جس کو صرف اس لیئے زہر کا پیالہ پینا پڑا کہ وہ اپنے ملک کا سب سے سچا انسان تھا ”سیاست کے میدان نئی اُڑان بھرنے کیلئے انصاف کے دیوتا کا جو کردار رہا عوام آج اُس پر تھو تھو کرتے ہیں۔ اُس نے انصاف کی سب سے بڑی عدالت کو ”شریفوں کا اڈہ ”بنائے رکھااور اُس کے صاحبزادے ڈان ارسلان کی کمپنی کا ہیڈ آفس اس سابق چیف جسٹس کی قیام گاہ تھا۔میرے ایک لکھاری دوست کے بقول” ہمارے معاشرے میں موصوف کے تابناک ماضی کی شاندار لافانی کہانیاں رقص کرتی ہیں توہین عدالت کی تلوار سے جو گردن ِ زنی کا شوق پورا کرتا رہا۔

اب سیاست کے میدان میں موصوف کو یہ بتانا پڑے گا کہ کہ اُس نے 2013کے انتخابات میں فرائض ادا کرنے والے آر او صاحبان کو الیکشن کمیشن کے ماتحت کرنے کے بجائے ایک حکم پر اپنے ماتحت کرکے انتخابات میں کس کو فائدہ پہنچایا ” انصاف کے اس دیوتا کو ریٹائرمنٹ کے بعد تاریخ کی انوکھی مراعات ملیں جس میں 6000سی سی کار ،4689لیٹر مفت پٹرول 33لاکھ کی اس گاڑی کی مرمت کیلئے ہزاروں روپے کے علاوہ 21سکیورٹی گارڈز کی فوج ظفر موج موصوف کیلئے مختص ہے اس انصاف کے دیوتا کے دور تعیناتی میں 2008سے2012تک 14000دہشت گردوں کے مقدمات پیش ہوئے جن کو ضمانتوں پر رہا کر دیا گیا ۔صرف سوات میں 500خطرناک دہشت گرد تھے جن کے مقدمے تین خصوصی عدالتوں میں پیش ہوئے اور صرف15کو بمشکل سزا ملی جبکہ باقیوں کو ضمانتوں پر رہا کردیا گیا ۔یہ وہ دہشت گرد تھے جنہوں نے پاک فوج کے خلاف باقاعدہ محاذ کھولا ،جوانوں کے گلے کاٹے مگر دہشت گردوں کا سہولت کا ر آج نئی پارٹی بنا کر میدان سیاست میں اُتر رہا ہے۔

جس روز جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آئی ایک دوست نے بڑا تبصرہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ تو شائع نہ ہو سکی ،کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری جس کو ایان علی کے سر پرستوں نے مروایا اور کامران فیصل کے قتل کی فائلیں ہمیشہ کیلئے عدلیہ کے” نظریہ ضرورت ”کے نیچے دب گئیں ۔جو عدالتی نظام تین ماہ تک ایان علی پر فرد جرم نہ لگا سکا وہ الیکشن میں دھاندلی کیا ڈھونڈتا؟ کہیں بک گئی یہاں منصفی ،کہیں سوئے دار چلی خودی کہیں زر خریدوں کے فیصلے ،کہیں اندھی بہری عدالتیں ریمنڈ ڈیوس نے بھر ے بازار میں پاکستانی شہریوں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اُتار دیامگر سموسوں اور پکوڑوں پر سو موٹو ایکشن لینے والے افتخار چوہدری کا انصاف سویا رہا ۔پنجاب جہاں مسلم لیگ ن کی حکومت تھی نے بدنام زمانہ سی آئی اے امریکہ کے ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس پر غیر قانونی اسلحہ کی دفعہ اس لئے نہ لگائی کہ اُس کی رہائی میں یہ دفعہ آڑے نہ آجائے۔

خود منصفوں کی تحریر 2013کے الیکشن پر کراس کا نشان لگاتی ہے کہ {an election could be organized in an unfair manner but may still represent the over all mandate and vice versa}یعنی” ایک الیکشن کا انعقاد غیر شفاف ہو سکتا ہے لیکن پھر بھی وہ لوگوں کے مینڈیٹ کی عکاسی کرتا ہے” عمران کی ان باتوں سے اتفاق کئے بنا چارہ نہیں کہ ‘ ‘میاں صاحب نے کہا وہ جیت گئے ،میاں صاحب آپ ہارے کب ہیں ؟اصغر خان کیس سپریم کورٹ میں پڑا ہے آئی ایس آئی چیف کہتا ہے کہ ہم نے 1990میں نواز شریف کو پیسے دیئے ،مہران بنک کو پیسے دیئے کیس ابھی تک عدالت میں ہے اور آپ جیت گئے ،اسحاق ڈار نے حلف نامہ لکھ کر دیا کہ اُس نے آپ کیلئے منی لانڈرنگ کی پھر بھی آپ جیت جاتے ہیں مشرف دور میں حدیبیہ پیپر مل ،ہائی جیک کیس ،ٹیکس چوری کیس پھر این آر او ہو جاتا ہے میاں صاحب سعودی عرب چلے جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

سعودیہ سے شہزادہ آکر بتاتا ہے کہ معاہدہ ہوا تھا مگر آپ جیت جاتے ہیں پھر آپ ساڑھے تین ارب کے ڈیفالٹر ہوتے ہیں ڈیفالٹر الیکشن نہیں لڑ سکتا لیکن آپ کو کوئی روک نہیں سکتا اور آپ جیت جاتے ہیں،اربوں کے اثاثے ملک سے باہر پڑے ہیں ایک جمہوری ملک میں ڈیکلیئر نہیں مگر میاں صاحب آپ جیت جاتے ہیں ”ہمیں اُس نظام کا تیا پانچہ کرنا ہوگا جس نظام کے تحت عمران چار حلقوں میں انصاف کی خاطر انصاف کی ہر دہلیز پر پہنچا مگر ہر دروازے پر دستک کے بعد اُسے اپنی ہی آواز سنائی دی ۔جس ملک میں ادارے کرپشن کی نذر ہوکر بکنے لگیں ،تمام سیاسی جماعتیں خاموش ہو جائیں ،صحافی سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ لکھنے کی جزا پاکر عہدوں پر بٹھائے جانے لگیں اُس ملک میں محب ِ وطن لوگوں کی خاموشی جُرم تصور ہوتی ہے۔

M R Malik
M R Malik

تحریر : ایم آر ملک

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Taliban
Previous Post مری میں افغان طالبان مذاکرات ملتوی، امریکہ، چین، افغانستان کی مذاکرات جاری رکھنے کی حمایت
Next Post بھارت کو بتا دیا کہ جارحیت اور دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں، سرتاج عزیز
Sartaj Aziz

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.