counter easy hit

محکمہ پولیس میں کانسٹیبلان کی بھرتی، فراڈ پر امیدوار گرفتار، مقدمہ درج،

 تفتیش جاری، بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف ہے، ڈی پی او لیہ

لیہ (یس اردو نیوز)تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس میں کانسٹیبلان کی بھرتی کا عمل جاری ہے گزشتہ دن پہلے مرحلہ میں امیدواران کی فزیکل پیمائش کی گئی اور اس دوران فراڈ کے

Fraud, exposed, in, recruitment, of, constables, in, Police, department, in, Layyah

Fraud, exposed, in, recruitment, of, constables, in, Police, department, in, Layyah

ذریعے بھرتی کے عمل میں شمولیت کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے امیدوار محمد شفیق کو گرفتار کر لیا گیا ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیدوار محمد شفیق نے فزیکل پیمائش کے دوران بوگس سلپ پیش کرتے ہوئے بھرتی کے عمل میں شمولیت کی کوشش کی جسپر ملزم اور اس فراڈ میں شامل ملزم کے دیگر ساتھیوں راشد، غفار، سرور کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ڈی پی او نے کہا کہ بھرتی کا مکمل نظام شفاف ہے امیدواران اپنی قابلیت پر یقین رکھیں اور کسی کے جھانسہ میں نہ آئیں میرٹ کی بنیاد پر امیدواران کو بھرتی کیا جائے گا