کوئٹہ: مستونگ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

Four people killed from firing in Quetta
کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار پراندھا دھن فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ خاتون زخمی ہوگئیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے مستونگ میں کار پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی جب کہ متعلقہ حکام کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔








