counter easy hit

واہگہ پر بھارتی ترنگے سے زیادہ بڑا قومی پرچم لہرانے کااعلان

کراچی: بابائے پرچم اور وی آئی پی فلیگ کے سی ای او شیخ نثار احمد پرچم والا نے اعلان کیا ہے کہ وطن عزیز کے عوام اور سرحدی محافظ اداروں نے بھارتی فوج کی جانب سے چند ماہ پیشتر اپنے سرحدی مقام اٹاری پر مبینہ طور پر پاکستان کی جاسوسی کے لیے لہرائے گئے ایک بہت بڑے اور اونچے بھارتی پرچم (ترنگے) کے مقابلے میں پاکستانی سرحدی مقام واہگہ پر بھارتی ترنگے سے زیادہ بڑا اور اونچا قومی پرچم لہرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Announces to wave a big national flag over Indian tricolor at Wagha

Announces to wave a big national flag over Indian tricolor at Wagha

سی ای او شیخ نثار احمد نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ اس عظیم الجثہ قومی پرچم کے چاند ستارے کی ڈرائنگ کا کام بروز جمعہ 21 جولائی کو کوکن گراؤنڈ، بہادر آباد میں انجام دیا جائے گا جس کے معائنے کی دعوت بھی انھوں نے ملکی میڈیا کو باقاعدہ طور پر دے دی ہے، انھوں نے کہا ہے کہ یہ قومی پرچم یکم اگست تک مکمل ہو جائے گا اور اس کی تکمیل کے بعد عوام کے لیے اس کی رونمائی مزار قائد پر کی جائے گی اور پھر یہ قومی پرچم واہگہ بارڈر پر لہرائے جانے کیلیے لاہور روانہ کر دیا جائے گا۔

شیخ نثار احمد پرچم والا نے اس موقع پر مزید بتایا ہے کہ اس تاریخی قومی پرچم کی تیاری سے ایک بار پھر ہمارے VIP فلیگ کو عظیم الجثہ قومی پرچم کی تیاری کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے جبکہ وی آئی پی فلیگ اس سے قبل 2004 میں بھی امریکی سپر فلیگ (دنیا کے سب سے بڑے پرچم) کے مقابلے میں ایک لاکھ 73 ہزار 400 مربع فٹ کا عظیم پاکستانی پرچم بنا کر امریکا کو ان کے بڑے پرچم کے حوالے سے پیچھے چھوڑ کر وطن عزیز کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروا چکا ہے انھوں نے کہا کہ وی آئی پی فلیگ جشن آزادی کے مختلف مواقع پر مختلف اداروں کوریکارڈ سائز کے بڑے بڑے پرچم تیار کر کے دے چکا ہے جو پورے پاکستان میں صرف وی آئی پی فلیگ کا ہی اعزاز ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website