counter easy hit

سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا فاروق ستار سے دبئی میں رابطہ

Former Sindh Governor Dr Ishrat ul Ebad contact with Farooq sattar in Dubai

Former Sindh Governor Dr Ishrat ul Ebad contact with Farooq sattar in Dubai

دبئی: سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے رابطہ کیا اور کھانے پر مدعو بھی کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی پہنچنے پر وہاں پہلے سے موجود ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو ملاقات کا پیغام بھجوایا جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عشرت العباد خان نے فاروق ستار کو کھانے پر مدعو بھی کیا تاہم انہوں نے پاکستان واپسی کی فلائٹ شیڈول کے باعث معذرت کی اور کہا کہ میری فلائٹ کنفرم ہے اور میں پاکستان واپس جارہا ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والو ں دنو ں میں سابق گورنر سندھ اور فاروق ستار کے درمیان اہم ملاقات کا امکان ہے اور غالب امکان ہے کہ یہ ملاقات پاکستان میں ہی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ روز وفاق کی جانب سے ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو نیا گورنرمقرر کئے جانے کے بعد وہ دبئی روانہ ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website