counter easy hit

سابق سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ گورنر اسٹیٹ بینک مقرر

صدرممنون حسین نے سابق سیکریٹری خزانہ طارق باجوہ کو گورنر اسٹیٹ بینک بنانے کی منظوری دے دی۔ طارق باجوہ سول سروس کے تیسرے فرد ہیں جنہیں گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کیا گیا ہے۔

Former Secretary Finance Tariq Bajwa appointed as Governor State Bank

Former Secretary Finance Tariq Bajwa appointed as Governor State Bank

گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کی منظوری صدر پاکستان ممنون حسین نے رات گئے دی۔ ذرائع کے مطابق طارق باجوہ کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک تعیناتی کیلئے سفارش وزارت خزانہ نے کی تھی۔ وزیراعظم نوازشریف نے وزارت خزانہ سے اتفاق کرتے ہوئے طارق باجوہ کا نام صدرمملکت کو بھجوایا تھا۔ طارق باجوہ محنتی اور ایماندار افسر کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں۔وہ امریکا میں کمرشل قونصلر کے طور پر تعینات رہے جبکہ ڈھائی سال تک چیئرمین ایف بی آر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر میں تعیناتی کے دوران پنجاب کے انتہائی طاقتور سیاستدان ان کے خلاف ہوگئے تھے جس کی بناء پر انہیں ایف بی آر سے تبدیل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کافی عرصہ سے طارق باجوہ کو گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کرنا چاہ رہے تھے لیکن ان کی تعیناتی میں پنجاب کی بااثر سیاسی شخصیت رکاوٹ تھی۔ طارق باجوہ سیکریٹری اقتصادی امور اور سیکرٹری خزانہ بھی رہ چکے ہیں، وہ تیسرے فرد ہیں جو سول سروس سے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات ہوئے۔ اس سے پہلے دو گورنر اسٹیٹ بینک محمد یعقوب خان اور غلام اسحاق خان بھی سول سروس سے تعلق رکھتے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website