counter easy hit

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے دورہ ویانا سے پارٹی کو نئی تقویت ملی ہے۔ ندیم خان

Rehman Malik,Vienna Visit

Rehman Malik,Vienna Visit

ویانا (اکرم باجوہ) پی پی پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین پی پی پی اوورسیز کے صدر سینیٹر رحمان ملک کے دورہ ویانا سے پارٹی کو نئی تقویت ملی ہے اور پارٹی کارکن میں خوشی کا لہر دوڑگی ہے یہ بات پی پی پی آسٹریا کے صدر ندیم خان نے کہی اور کہا کہ پی پی پی آسٹریا کو رحمان ملک نے نئی ڈائریکشن دی ہے جس میں پی پی پی کلچر ونگ اور یوتھ ونگ کی بنیاد ہے۔

اور پی پی پی آسٹریا کے جنرل سیکرٹری اکرم باجوہ کی رہائش گا ہ پر رحمان ملک نے پارٹی اجلاس کی صدارت کی جو بہت ہی خوش آئند بات ہے یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پی پی پی کے مرکزی رہنما نے آسٹریا پی پی پی کے اجلاس کی صدارت کی اور گھل مل گے جس سے پارٹی عہدیداران میں اور کارکن میں نیا ولولہ نظر آرہا ہے جس پر پاکستان پیپلزپارٹی آسٹریا رحمان ملک کا بے حد مشکور ہیں۔

ہم امید رکھتے ہیں کہ اسی طرح سینئر قیادت یورپ کا دورہ کرتی رہے گی اور رحمان ملک کی طرح کارکنوں سے رابطہ اور ملاقات کرتی رہے گی۔ رحمان ملک کے یورپ بھر کے دورہ سے پارٹی متحرک ہوگی رحمان ملک کی پی پی پی کیلیئے گرانقدر خدمات ہیں۔

پی پی پی ایک مرتبہ پھر کم بیک کرئے گی اور 2018 کے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن کا ہی مقابلہ پی پی پی سے ہوگا جس کی قیادت نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری کرئے گا ۔پاکستان کی سیاست میں مولویوں کو عوام نے برُی طرح مسترد کر دیا ہے۔