counter easy hit

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ

Balochistan Qila Abdullah

Balochistan Qila Abdullah

کوئٹہ….ہادی پکٹ نالہ میں پولیو کا وائرس کی موجودگی کے باعث بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ اس وجہ سے پیدا ہوا کہ قلعہ عبداللہ میں سیوریج نالہ کےپانی کےنمونےمیں پولیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ میں اب سےچھ ماہ قبل سیوریج کےنمونےمیں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،اس ضلع میں گذشتہ سال پولیو کےدو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔دوسری جانب پولیو کےحوالے سے حساسیت کی بناء پر ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ برائے انسداد پولیو نےقلعہ عبداللہ میں پولیو کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی توجہ کی سفارش کی ہے۔