yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی لندن کی ایک سڑک کو ’ پینڈو‘ سٹائل میں کراس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل

Web Editor June 20, 2018 1 min read
Former Chief Minister Punjab Shahbaz Sharif video viral on social media to cross a London road in the 'Pandu' style
Share this:

لندن: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی لندن کی ایک سڑک کو ’ پینڈو‘ سٹائل میں کراس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں ، انہی تبصروں کے بیچ ایک تبصرہ ریحام خان نے بھی کیا ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

Former Chief Minister Punjab Shahbaz Sharif video viral on social media to cross a London road in the 'Pandu' styleشہباز شریف کی لندن میں دوڑ لگا کر سڑک کراس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ریحام خان نے بھی اسے دیکھا اور اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اس پر تبصرہ بھی کردیا۔ ریحام خان نے لکھا ”اگر یہ ویڈیو اصلی ہے اور اس میں نظر آنے والا شخص شہباز شریف کا ہم شکل نہیں ہے تو اس شخص کیلئے عزت کا نیا لیول پیدا ہوگیا ہے، انہوں نے عام آدمیوں والا کام کیا ہے اور کوئی بادشاہت نظر نہیں دکھائی“۔

If this is real & not a lookalike then there is a new level of respect for this man. What a normal thing to do! No badshahat clearly pic.twitter.com/WTfNmwgxvM

— Reham Khan (@RehamKhan1) June 19, 2018

شہباز شریف کی ایک ایسی ویڈیو جس پر بہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے اس کو ریحام خان کی جانب سے سراہے جانے نے سوشل میڈیا صارفین کو چراغ پا کردیا اور انہوں نے عمران خان کی سابق اہلیہ کی طرف توپوں کا رخ کردیا۔سید فیاض علی نے ریحام خان کے ان تعریفی کلمات کو گوبر کو سوہن حلوہ ثابت کرنے کی کوشش قرار دے دیا جبکہ آئمہ خان نے فیاض علی کی مثال دینے کی صلاحیت کو سراہا۔

مہر سہیل نے ریحام خان کے ٹویٹ پر حیرت کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا کہ کیا کبھی انہوں نے شہباز شریف کو پاکستان میں بھی دیکھا ہے۔

اس ٹویٹ پر ریحام خان کو تنقید کا نشانہ تو بنایا ہی گیا لیکن بہت سے لوگوں نے اس ٹویٹ سے شہباز شریف اور ریحام خان کی ممکنہ شادی کے قصے گھڑنے شروع کردیے جبکہ بعض لوگوں نے سابق وزیر اعلیٰ کی اہلیہ تہمینہ درانی کو ہوشیار رہنے کے مشورے دینا شروع کردیے۔

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے اہم رکن فرحان ورک نے ریحام خان کی ٹویٹ پر فوری طور پر تہمینہ درانی کو سنبھل کر رہنے کا مشورہ دے دیا۔

اَرم سرور نے شہباز شریف کے سڑک کراس کرنے کے سٹائل کو بیویوں میں اضافے کا پلان قرار دیا اورکہا ’ ایک شاید قابو آہی گئی اتنی معصوم حرکت دیکھ کر‘۔

نعمان سرور نے ریحام خان کو مخاطب کرکے ٹویٹس کی پوری سیریز داغ دی ۔ انہوں نے کہا ’ ریحام صاحبہ آپ کی نظر اب ان پر ہے، پتے کیلئے عرض ہے ان کی آپ سے پہلے 8 بیویاں ہیں اور لندن میں جتنی آپ کی اوقات ہے اتنی ہی ان کی ہے‘۔

الفا وانی نے ریحام کو مشورہ دیا کہ انہیں شہباز شریف کے ساتھ شادی کرلینی چاہیے کیونکہ انہیں ایسی ہی بیوی درکار ہے، انہوں نے یہ پیشگوئی بھی کردی کہ اگر یہ شادی ہوجاتی ہے تو شریف خاندان تباہ و برباد ہوجائے گا۔

ٹاکنگ کروز نامی صارف نے ریحام خان سے کہا کہ تہمینہ درانی انہیں شہباز شریف کی چوتھی بیوی ہرگز نہیں بننے دے گی جس پر بلیک وڈو نے تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ چوتھی نہیں چھٹی بیوی۔

انس کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کئی ماہ سے شادی نہیں کی اس لیے ریحام خان کو ان سے شادی کرلینی چاہیے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Saad Rafiq's second marriage, the first wife angry, returning the nomination papers
Previous Post سعد رفیق کی دوسری شادی، پہلی بیوی ناراض، کاغذات نامزدگی واپس لے لئے
Next Post اسلام آباد ہائیکورٹ : گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس وصول نہ کرنے کا حکم برقرار
Islamabad High Court: The order retain to not receive summer vacation fee

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.