counter easy hit

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سارو گنگولی نے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں آویزاں عمران خان کی تصویر ہٹانے سے انکار کردیا

کولکتہ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سارو گنگولی نے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں آویزاں عمران خان کی تصویر ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ کلکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں بحیثیت کرکٹر عمران خان، وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی تصویریں لگائی گئی ہیں، پاک بھارت کشیدگی کے بھارت میں حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے شدت پسند رہنماﺅں نے صرف عمران خان کی تصویر اتارنے کا مطالبہ کیا تھا۔پلوامہ حملے کے بعد بھارتی شدت پسند تنظیموں نے کرکٹ کو بھی انتہائی پسندی کے بھینٹ چڑھا دیا جس کے بعد عمران خان سمیت دیگر کرکٹرز کی تصاویر بھی سٹیڈیم سے ہٹا دی گئی ہیں۔کرکٹ کلب آف انڈیا نے بھی دباﺅ میں لیجنڈری کرکٹر عمران خان کی تصویر ہٹا دی ہے۔ممبئی میں بھارتی کرکٹ کلب سمیت دیگر کلبوں سے بھی عمران خان کی تصاویر اتار دی گئی ہیں لیکن سارو گنگولی نے تصویر اتارنے سے انکار کردیا ہے۔

یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان سپر لیگ کے مقابلے دکھانے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ حکومتی دباﺅ پر براڈ کاسٹر کو پی ایس ایل کا بلیک آﺅٹ کرنا پڑا،بھارت نے پاکستانی نشانہ بازوں کو اولمپکس ایونٹ کے نشانہ بازی کے مقابلوں میں شرکت کیلئے ویزا دینے سے بھی انکار کردیا تھا۔ خیال رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہندو انتہاء پسندی دیکھنے میں آرہی ہے جس میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ عمران خان کی تصویر اسٹیڈیم سے اُتار دی جائے ، اس کے علاوہ بھی ہندوستان میں موجود مسلمانوں کے خلاف بھی اایک نیا محاذ کھل گیا ہے، اور ہندوستان میں موجود مسلمانوں کے خلاف زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی جانب سے مسلسل امن کا پیغام دیا جا رہا ہے تاہم اس کے باوجود مودی سرکار انتخابات جیتنا چاہ رہا ہے لیکن بھاری سیاستدان بھی مودی سرکاار کو ہوش کے ناخن لینے اک مشورہ دے چکے ہیں۔