counter easy hit

سیکرٹری خارجہ ملاقات میں دونوں ملکو ں کی دلچسپی ہے، دفتر خارجہ

 Foreign Office

Foreign Office

اسلام آباد…..ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ ملاقات میں پاکستان اوربھارت دونوں ملکو ں کی دلچسپی ہے اورتاریخوں کیلئےرابطےمیں ہیں ۔
دونوں فریقین سمجھتے ہیں کہ مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں ۔ ان کاکہناہےکہ قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کا معاہدہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن کا متبادل نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ ان کےپاس پٹھان کوٹ دہشت گردی کی تحقیقات کے نتائج کی معلومات نہیں ، اس پروزرات داخلہ بہتر تبصرہ کر سکتی ہے، پاکستان اور بھارت تمام واقعات پر رابطے میں ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اپنی توانائی ضروریات کے لئے ایک سے زائد آپشن پرکام کر ر ہے ہیں، طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ 4 ممالک کی مشاورت سے کیا گیا، صرف پاکستان ہی مذاکرات نہیں کرا رہا۔