counter easy hit

لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم ،حکومت سندھ عدالت میں چلی گئی

Edit the Local Government

Edit the Local Government

کراچی……لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے پرعملدرآمد روکنے کے لیے حکومت سندھ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ کل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں، لہذاسندھ ہائیکورٹ کے کل کے فیصلے پر 2 ہفتوں کے لیے عملدرآمد روکا جائے۔
سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کئی گئی دو ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا۔درخواست کی سماعت آج ہی ہونے کا امکان ہے۔