counter easy hit

اقوام متحدہ کے مبصرین پرحملے کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کا ذمہ داری سے انکار کا بیان مسترد

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزارت خارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ امور کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کے اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری لینے سے انکار کے بیان کو مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے قابض بھارتی افواج کے ہندوستان اور پاکستان کیلئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین گروپ کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کو واضح طور پر مسترد کردیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے مطابق فرائض مصروف مبصرین کی گاڑی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا اقوام متحدہ کے سلامتی کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ، ہندوستان کی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی ہے جس میں اقوام متحدہ کے کے مبصرین کی سلامتی کو یقینی بنانا بھی شامل ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان نے مبصرین اور ان کی گاڑی پر بھارتی حملے کی مذمت کا اعادہ کیا ہے اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ 2003 میں ہونے والے سیز فائر کی تفہیم کا احترام کریں اور امن کو برقرار رکھیں۔ ہندوستان سے بھی استفسار کیا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اس کے ملٹری آبزرور گروپ کو اپنا لازمی کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website