counter easy hit

سعودی عرب اور کویت سمیت متعدد عرب ممالک نے تمام زمینی وفضائی اور بحری سرحدیں سیل کردیں

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کورونا کی عالمی وبا کی دوسری لہر میں شدت کے باعث بیشتر خلیجی ریاستوں نے اپنی تمام زمینی، فضائی اور بحری سرحدیں سیل کر کے آمد و رفت منقطع کر دی ہے۔ سعودی عرب اور عمان نے ایک ہفتے کے لیے جبکہ کویت نے یکم جنوری تک تمام غیر ملکی تجارتی پروازیں ممنوع کر دی ہیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق متعدد عرب ریاستوں کے ان اقدامات کی وجہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار میں اضافہ اوراس کے علاوہ ایک بڑی وجہ برطانیہ میں کووڈ 19 بیماری کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی ایک ایسی تبدیل شدہ یا ‘میوٹیٹڈ‘ قسم بھی گردش میں ہے، جو اس وائرس کی عمومی قسم کے مقابلے میں ستر فیصد زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔
سعودی عرب

ARAB LEAGUE, COUNTRIES ALSO CLOSED THEIR BORDERS


خلیج فارس کی آبادی کے لحاظ سے بڑی اور اقتصادی طور پر علاقائی سپر طاقت سمجھی جانے والی ریاست سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق سعودی عرب کی بیرونی دنیا کے ساتھ تمام تر زمینی، بحری اور فضائی حدود کل اتوار کو رات گئے ہی بند کر دی گئی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی سعودی عرب کے بیرونی دنیا کے ساتھ تمام فضائی رابطے بھی کم از کم ایک ہفتے کے لیے منقطع کر دیے گئے ہیں۔

اس مدت میں ضروری سمجھا گیا تو مزید ایک ہفتے کی توسیع کی جا سکے گی۔ تاہم اس عرصے کے دوران ان غیر ملکی تجارتی پروازوں کو سعودی عرب سے واپسی کی اجازت ہو گی، جو اس پابندی کے نفاذ سے پہلے کسی نہ کسی سعودی ہوائی اڈے پر اتر چکی تھیں۔
عمان

خلیج کی چھوٹی سی ریاست عمان نے بھی کل منگل بائیس دسمبر سے اپنی جملہ زمینی، فضائی اور سمندری حدود کی بندش کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بارے میں ایک حکومتی فیصلے کی سرکاری ٹیلی وژن سے آج پیر کے روز نشر کی گئی تفصیلات کے مطابق کل منگل کے دن سے ملک کی جملہ حدود اور غیر ملکی مسافر پروازوں کی آمد و رفت بھی ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گی۔
کویت

کویتی وزارت مواصلات کی طرف سے ٹوئٹر پر پیر اکیس دسمبر کو کیے گئے ایک اعلان کے مطابق ملک کی تمام بری، بحری اور فضائی حدود مقامی وقت کے مطابق آج پیر گیارہ بجے قبل از دوپہر سے اگلے برس یکم جنوری تک کے لیے سربمہر کر دی گئی ہیں۔ اس عرصے کے دوران بیرونی ممالک سے آنے والی کسی بھی مسافر پرواز کو کویت میں اترنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔

کویت نے بھی یہ فیصلہ کورونا وائرس کے نئے ‘سٹرین‘ کے اپنے ہاں پہنچنے کو روکنے کے لیے کیا ہے۔ اس کے علاوہ کویتی حکومت نے سعودی عرب اور عمان کے برعکس اپنے ملک کا بیرونی دنیا سے ہر قسم کا سفری رابطہ منقطع کر دینے کا فیصلہ صرف ایک ہفتے کے لیے نہیں بلکہ 12 دنوں کے لیے کیا ہے۔
کئی ممالک کے برطانیہ کے ساتھ سفری رابطے معطل

برطانیہ میں کووڈ انیس کا باعث بننے والے نئے کورونا وائرس کی ایک جینیاتی طور پر بدلی ہوئی قسم کی تشخیص کا اعلان برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کل اتوار کے روز کیا تھا۔ ساتھ ہی جانسن نے یہ بھی کہا تھا کہ ‘میوٹیٹڈ‘ وائرس عام کورونا وائرس کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ رفتار سے پھیل رہا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی برطانوی سربراہ حکومت نے برطانیہ خاص کر انگلینڈ کے کئی حصوں میں کورونا وائرس کی وبا کے خلاف انتہائی نوعیت کے لاک ڈاؤن اور پابندیوں کا اعلان بھی کر دیا تھا۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم کا وبائی پھیلاؤ ثابت ہونے کے بعد سے اب تک درجنوں یورپی اور غیر یورپی ممالک برطانیہ کے ساتھ اپنے تمام زمینی، بحری اور فضائی رابطے معطل کر چکے ہیں۔ متعدد عرب ممالک کی طرف سے بیرونی دنیا کے ساتھ فضائی رابطے معطل اور اپنی جملہ سرحدوں کو سربمہر کر دینے کے فیصلے بھی اسی تناظر میں کیے گئے کہ کورونا وائرس کے نئے ‘سٹرین‘ کو ان ممالک میں پہنچنے سے روکا جا سکے۔

Whatsapp
JOB ALERTS

Government Jobs
Private Jobs
International Jobs
Internships
تازہ ترین سرکاری اور پرائیوٹ نوکریاں کی معلومات اپنے واٹس اپ پر بالکل فری حاصل کرنے کیلئے ابھی نیچھے موجود بٹن پر کلک کر کے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں۔

Govt & Private Jobs News

Whatsapp
JOB ALERTS

Government Jobs
Private Jobs
International Jobs
Internships
تازہ ترین سرکاری اور پرائیوٹ نوکریاں کی معلومات اپنے واٹس اپ پر بالکل فری حاصل کرنے کیلئے ابھی نیچھے موجود بٹن پر کلک کر کے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں۔

Govt & Private Jobs News

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website