counter easy hit

برادر ملک ترکی اورآذربائیجان کے وزیرخارجہ سہ ملکی اجلاس میں شرکت کیلئے اگلے ہفتے پاکستان پہنچیں گے،

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان، ترکی اورآذربائیجان کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس اگلے ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی کے وزیرخارجہ میولت چاؤش اوغلو اور آذر بائیجان کے وزیرخارجہ جئے ہن بیراموو اگلے ہفتے پاکستان پہنچیں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت تینوں وزرائے خارجہ سہ فریقی اجلاس منعقد کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ کی آمد کے دوران آذر بائیجان کے وزیر خارجہ بھی پہنچیں گے، آذر بائیجان کے وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک وفد بھی ہوگا۔ ترک وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

FOREIGN, MINISTERS, OF, TURKEY AND AZERBAIJAN, VISITING, PAKISTAN, FOR, FOREIGN, MINISTERS, MEETING

دریں اثنا ترک وزیر خارجہ کو گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم وہ ملتوی ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ کا 2 روزہ دورہ پاکستان، فرانس، یونان اور کارا باخ تنازعات کے باعث ملتوی کیا گیا تھا، اب ان کا دورہ اگلے ہفتے ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website