counter easy hit

کشمیر ایجنڈے میں ہوا تو بھارت سے مذاکرات کرینگے،سرتاج عزیز

For negotiation with India Kashmir should must be the part of agenda:Sartaj Aziz

For negotiation with India Kashmir should must be the part of agenda:Sartaj Aziz

مشیرخارجہ سرتاج عزیزنےکہا ہے کہکشمیرکا مسئلہ مذاکرات کے ایجنڈے میں ہوگا توبھارت کے ساتھ مذاکرات کریں گے، جارحیت کا بھرپورجواب دیں گے،سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں کسی دباؤمیں نہیں آئیں گے۔قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیزنےکہا کہ بھارت مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے ایل اوسی پرکشیدگی بڑھارہا اورجان بوجھ کرشہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے۔سرتا ج عزیز کا کہنا تھا کہ تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں اور بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیارہیں۔تاہم کشمیرکا مسئلہ مذاکرات کے ایجنڈے میں ہوگا توبھارت کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔مشیرخارجہ نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website