counter easy hit

آرمی چیف آج کور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کا دورہ کریں گے

Rahil Shareef

Rahil Shareef

کوئٹہ (جیوڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں، آرمی چیف کو سیکورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، دورے کے دوران آرمی چیف سیکورٹی صورتحال سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کا دورہ کرینگے ۔