yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پرچم حسین شاد باد

Yes 1 Webmaster August 12, 2015 1 min read
Pakistani Flag
Share this:
Pakistani Flag
Pakistani Flag

تحریر: صباء عیشل۔ فیصل آباد
ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم
یہ پرچموں میں حسین پرچم
برنگ موج نسیم پرچم
اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی پاک سرزمین کے گوشے گوشے میں سبز ہلالی پرچم کی بہار رقص کرنا شروع کردیتی ہے۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ بہار ہر شخص اور ہر نظارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ گھر ,بازار ,دفاتر, گلیاں, محلے, اسکول, گاڑیاں ہر سمت ایک ہی بہار نظر آتی ہے۔ سبز لہراتے پرچم کی بہار۔ کیا بچہ کیا بوڑھا ہر شخص خوشی سے جھومتا گنگناتا نظر آتا ہے۔
“دل دل پاکستان
جان جان پاکستان”

اور کیوں نہ جھومے کہ یہ خوشی ہے آزادی کی۔ غلامی سے نجات کی۔ خوشی ہیایک علیحدہ ریاست پاکستان کے وجود میں آنے کی۔ ایک طویل ,صبر آزما اور لاکھوں قربانیوں کی جدوجہد کے بعد جب پاکستان بنا اسوقت قومی پرچم کا ڈیزائن اور کلر منتخب کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کے اراکین میں قائداعظم محمد علی جناح,سردار عبدالرب نشتر اور نوابزادہ لیاقت علی خان شامل تھے۔ انگریزوں کی شدید خواہش تھی کہ پاکستانی پرچم میں یونین جیک یعنی برطانوی حکومت کا پانچواں حصہ شامل کیا جائے۔ کیونکہ مکار و عیار بھارتی حکومت نے ایسا ہی کیا تھا اور پاکستان چونکہ اصل میں بھارت سے ہی علیحدہ ہوا تھا تو انگریزوں نے اس بات کو بنیاد بنایا۔سردار عبدالرب نشتر نے تو فوراً ہی اس بات سے اتفاق کرنے انکار کردیا لیکن قائد نے اسوقت دانشمندانہ طریقے سے جواب دیا کہ ہم سوچ کر بتائینگے۔ اور بعد میں وائسرائے تک انکار کا پیغام پہنچا دیا گیا۔

وائسرائے نے قائداعظم سے طویل بحث و مباحثے کئے لیکن قائداعظم نہ مانے۔ ان کا ماننا تھا کہ ہم نے آزادی جبر و ستم اور دوسروں کی خود پر اجارہ داری سے آزادی کیلئے حاصل کی ہے,اور یونین جیک کیلئے حصہ مختص کرنا مطلب انگریزوں کو خود سے بہتر تسلیم کرنا ہے۔ اور ویسے بھی پاکستان کا وجود ایک اسلامی ریاست کے طور پر وجود میں آیا تو ایک اسلامی ملک کے جھنڈے میں صلیب اور اس جیسے دوسرے نشانات اسلام کی توہین تھے۔ انگریزوں کو انکار کے بعد ایک طویل سوچ وبچار کے نتیجے میں سبز ہلالی پرچم کی تشکیل انجام پائی۔ سبز اور سفید رنگ کے اس خوبصورت پرچم میں سبز رنگ کا تناسب سفید رنگ سے کہیں زیادہ ہے۔سبز رنگ مسلمانوں کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ سفید رنگ اقلیتوں کی۔ ملک کے جھنڈے میں اقلیتوں کے لئے جگہ مختص کرنا اس دور کے عظیم قائد کی عظیم سوچ کو واضح کرتا ہے۔ جھنڈے میں سبز حصے کے عین درمیان میں سفید رنگ کا چاند اور پانچ کونوں والا ستارہ ہے۔ سفید چاند ترقی اور پانچ کونوں والا ستارہ روشنی اور علم کو ظاہر کرتا ہے۔

Sacrifices
Sacrifices

قومی پرچم محض ہمارا قومی جھنڈا نہیں بلکہ اس جھنڈے کے وجود کی خاطر لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ اس سے پہلے ہم غلامی کے طوق میں بندھے ہوئے تھے۔ مسلمان مکین مکانوں میں رہتے تو تھے مگر ایسے جیسے کوئی تنگ و تاریک راہداری ہو اور ہر طرف سے خاردار جھاڑیاں انکا وجود ریزہ ریزہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑتی ہو۔ یہ وہ دور تھا جب مسلمانوں کو چھوت کے مرض کی طرح ناقابل برداشت سمجھا جاتا تھا۔ مسلمان بے بس تھے, مجبور تھے۔ لیکن پھر ایک مرد مجاہد کی پکار نے جیسے ہی انکے دل کی آواز بلند کی سب یک جا ہوئے۔ پھر ایک طویل صبر آزما اور تھکا دینے والی جدوجہد کے بعد انہیں جیت ملی۔ لیکن یہ جیت جو ہم سب کے لئے آزادی کا تہوار ہے حقیقت میں لاکھوں مسلمانوں کے خون کو نذرانہ عقیدت ہے۔ وہ مائیں بہنیں جنکی عزتیں نیلام ہوئی انکی شہادت کو خراج تحسین ہے۔ یہ ان لاکھوں لوگوں کی جان کی قربانی دیکر ہمیں باوقار اور خود مختار بنانے پر داد تحسین ہے۔

انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے ہم نے آزادی کا مطلب کچھ اور ہی سمجھ لیا ہے۔ ہمارے نزدیک جشن آزادی منانے کا مطلب اب محض تفریح رہ گیا ہے۔ہم خود کو زندہ دل کہتے ہیں لیکن در حقیقت ہم مردہ ہوچکے ہیں ہم اپنا اخلاق و اقدار کھو چکے ہیں۔ہم اس قدر بے حس ہوچکے ہیں کہ اپنے پرچم پیارے پرچم قومی پرچم کی حفاظت تک نہیں کرسکتے۔گزشتہ برس ایسے ہی کئی واقعات آنکھوں کے سامنے سے گذرے جن کو دیکھ کر دل دکھ کی شدت سے بھرگیا اور آنکھیں بے ساختہ نم ہوگئیں۔ ہم اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی بہت اہتمام سے جشن آزادی کے تہوار کی تیاریاں کرنا شروع کردیتے ہیں۔ گھروں,بازاروں,محلوں اور گاڑیوں کو سجاتے ہیں۔ لیکن جیسے ہی تہوار ختم ہوتا ہے ہمارے نزدیک قومی پرچم کی اہمیت کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ وہی جھنڈیاں جو گھروں کو سجانے کیلئے لگائی گئیں ہوتی ہیں کچھ دنوں کے بعد جابجا بکھری نظر آتی ہیں۔ ایسے واقعات دیکھ کر ایک بار تو جی میں آتا ہے کہ چیخ چیخ کر پورا پاکستان اکھٹا کرلوں اور انہیں بتاؤں کہ اس سبز ہلالی پرچم کے پیچھے کیسی دردناک کہانیاں ہیں۔

Azadi Higrat
Azadi Higrat

کتنی خون کی ندیاں ہیں۔ میں جب پرچم کی ایسی تذلیل ہوتی دیکھتی ہوں میری آنکھوں کے سامنے تعمیر پاکستان سے پہلے کی فلم چلنے لگتی ہے۔ چلتی ٹرینیں ,کٹتی لاشیں,بے سرو سامان مسافر اور تلوار بردار دشمن آہ!دل چیرنے والی آوازیں۔ میری سوچ بے اختیار وہاں پرواز کرجاتی ہے جہاں کوئی تلوار بردار سکھوں کا جتھہ کسی پاکستان کے حامی مسلمان کے گھر گھس گیا ہو اور اس کے مکین تھر تھر کانپتے ہوں۔ اس گھر کے مردوں اور بچوں کو عورتوں کے سامنے تلواروں کے پے در پے وار کرکے ابدی نیند سلا دیا گیا ہوگا۔ میں سوچتی ہوں اسوقت کیسا منظر ہوگا کیسی دھاڑیں ہونگی جو باپ, بیٹے,بھائی اور شوہر جیسے رشتوں کا خون اپنے سامنے دیکھ کر ماری گئی ہونگی,نہیں نہیں بلکہ ان کا تو حلق خشک ہوگیا ہوگا اور سکتہ طاری ہوگیا ہوگا شاید دکھ کی ایسی اذیت پر بیہوش ہوکر گر گئی ہوں اور ایسے عالم بیہوشی میں انکو گھسیٹ کر ساتھ لے جایا گیا ہوگا عزتیں لوٹیں گئی ہونگی۔

میری سوچ میرا شعور بہت پرانا تو نہیں لیکن وطن عزیز کے پرچم کو پیروں میں گرا دیکھ کر جی میں آتا ہے اسی جگہ بیٹھ جاؤں زمین کھودں اور لوگوں کو دھاڑیں مار مار کر بتاؤں کہ اس پرچم کو جہاں پھینکا گیا ہے عین اسی جگہ اس زمین میں کتنے آزادی کے متوالوں کا خون جذب ہے۔ مجھے رات کے وہ وقت یاد آجاتا ہے جب کچھ لوگ آزادی کی چاہ میں تانگوں اور بیل گاڑیوں پر سوار سرزمین پاکستان پہنچنا چاہتے ہونگے جو اپنا سب کچھ چھوڑ کر صرف آزادی چاہتے ہونگے لیکن راہ میں اچانک انکو گاجر مولی کی طرح کاٹ دیا گیا ہوگا۔ وہ کیسا لمحہ ہوگا جب کٹے ہاتھوں پیروں کے ساتھ بھی انکو پاکستان پہنچنے کی امید ہوگی اور پھر کسی کا تو سر بھی علیحدہ کردیا ہوگا اور اس سر نے گرنے پہلے دور کہیں اپنی منزل پاکستان کی طرف آنکھیں گھمائیں ہوں گی۔ کسیا کرب ہوگا اس ایک لمحے کا سوچتی ہوں تو لرز لرز جاتی ہوں۔

Pakistan
Pakistan

روح کانپ اٹھتی ہے۔ رواں رواں درد سے بھر جاتا ہے۔ کاش ہم سب پرچم کی اہمیت کو سمجھ جائیں آزادی کا مطلب سمجھ جائیں۔ ہم سمجھ جائیں پاکستان کا مطلب اگر لا الہ الا اللہ ہے تو لا الہ الا اللہ کا مطلب پورا نظریہ ہے پورا اسلام ہے اسلام کی تعلیمات ہیں۔ کاش ہم ان لا کھوں لوگوں میں سے کسی ایک کے شخص کے ایک قطرہ خون کی قیمت کو جان جائیں۔ ہمارا پرچم ہمارا وقار ہے ہماری عزت ہے۔ ہم سب کا محافظ ہے۔آئیے آج ہم سب عہدکریں کہ وطن عزیز کے پرچم کی جان سے بڑھ کراعزاز و تکریم کرینگے۔ اپنے ملک کی آن بان اور شان کی خاطر جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہ کرینگے۔ اللہ ہمارے پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔ میری طرف سے تمام اہل پاکستان کو جشن آزادی مبارک.پاکستان پائندہ باد

تحریر: صباء عیشل۔ فیصل آباد

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pakistan Independence Day
Previous Post یوم آزادی اور افواج پاکستان کا شاندار کردار
Next Post اللہ کا انعام، نظریہ پاکستان
Pakistan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.