counter easy hit

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سجنے والا فیشن ویک

فیشن کی دنیا میں مختلف شوز کا انعقاد کوئی نئی بات نہیں تاہم سعودی عرب میں ایسا پہلی بار ہونے جا رہا ہے کہ باقاعدہ فیشن ویک کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

First time celebrating the fashion week in Saudi Arabiaسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تاریخ کا پہلا فیشن ویک آج سے دی رِٹز کارلٹن ہوٹل میں سجے گا جس کا اہتمام22 عرب ممالک کی نمائندگی کرتے عرب فیشن کونسل کی جانب سے کیا جا رہا ہے اس چھ روزہ فیشن ویک میں کل 16فیشن شوز منعقد کئے جائیں گے۔

آج 10 اپریل سے 14اپریل تک سجنے والے اس فیشن ویک میں جہاں دنیا بھر سے نامور فیشن ڈیزائنرز شرکت کریں گے وہیں دلکش پہناوے بھی فیشن کے دلدادہ افراد کی توجہ کا مرکز بنیں گے جو نہ صرف ثقافتی تقاضوں پر پورا اترتے دکھائی دینگے بلکہ اس میں سعودی عرب کی اقدارکا بھی خیال رکھا جائے گا۔