yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پہلے تحریک طالبان اور اب تحریک انصاف کی حمایت

Web Editor June 19, 2018 1 min read
First, support of Tehreek-e-Taliban and now PTI
Share this:

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے جمعے کے روز پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے لئے اپنے ہی تجویز کردہ ناصر محمود کھوسہ کی نامزدگی کی منظوری کے بعد اسے مسترد کردیا۔

First, support of Tehreek-e-Taliban and now PTIاس سے قبل تحریک انصاف خیبر پختون خوا میں اپنے ہی تجویز کردہ منظور آفریدی کی منظوری مسترد کرنے کا اعزاز حاصل کر چکی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ایک منظم جماعت ہے جو اپنے سالار کے حکم پر قدم بڑھاتی ہے اور ایک آواز پر واپس گھوم جاتی ہے۔ پھر کاشن ملتا ہے، جیسے تھے۔۔۔ تحریک انصاف پتھر کی مانند ساکت ہو جاتی ہے اور امپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتی ہے۔ اسے کہتے ہیں تنظیمی صلاحیت۔ قائد تحریک نے پی ٹی آئی کو یک جان و دو قالب کر دیا ہے۔ ایک قالب عمران خاں نیازی کی مجازی صورت میں ہے اور دوسرا قالب روحانی ہے۔ روحانی قالب کی تفصیل دنیا دار پڑھنے والوں کے لئے بیان کرنے کی اجازت نہیں۔ناصر کھوسہ کے نام پر تنازع کے بعد تحریک انصاف نے جو نام پیش کیے ان میں اوریا مقبول جان کا نام سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے۔ گجرات میں پیدا ہونے والے اوریا مقبول جان نے پنجاب یونیورسٹی سے سوشل ورک میں ایم اے کرنے کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر بلوچستان یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ کچھ عرصہ تدریس سے وابستہ رہے۔ بلوچستان یونیورسٹی سے رابطہ منقطع ہونے کے اسباب بوجوہ پردہ اخفا میں ہیں۔ اس کے بعد پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کا امتحان پاس کیا۔

مستونگ اور چاغی کے ڈپٹی کمشنر رہے۔ تئیس برس تک بلوچستان میں خدمات سرانجام دیں، اس دوران “قامت” کے نام سے ایک شعری مجموعہ شائع ہوا۔ ناقدین کے مطابق یہ شاعری ادبی تاریخ کا حصہ بننے کی بجائے اوریا صاحب کے سی-وی میں اسی طرح روپوش ہو گئی جیسے شعر کا معنی بعض اوقات فی بطن شاعر دفن ہو جاتا ہے۔ شاعری کے بعد اوریا صاحب نے کچھ ٹی وی ڈرامے لکھے، پھر اخباری کالم نویسی پر توجہ کی، نجی ٹیلیویژن چینلز آئے تو یہاں بھی رونمائی دی۔ مذہبی اشتعال انگیزی، تاریخ کا مثلہ، جمہوریت دشمنی، تعصب اور جذباتی واویلا موصوف کے فن کی بنیادی خصوصیات قرار پائیں۔عمر بھر سرمایہ داری نظام کی خدمت کی۔ اواخر عمر میں سرمایہ داری کے مخالف ہو گئے تاہم یورپ اور امریکہ کے مطالعاتی دورے کرتے رہتے ہیں تاکہ سرمایہ داری کی موجودہ حالت زار کا بچشم خود جائزہ لے سکیں۔ اوریا مقبول جان کی سیاحت کے بہت سے پہلو ان کی نجی یادوں کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ اوریا مقبول جان خوش لباس ہیں۔ پائپ کے لئے بدیسی تمباکو اور کلائی کے لئے بیش قیمت گھڑیاں مرغوب ہیں۔یہ امر دلچسپ ہے کہ فروری 2014ء میں طالبان کو پاکستانی ریاست سے مذاکرات کے لیے قابل اعتماد نمائندوں کی ضرورت پیش آئی توتحریک طالبان کی نظر انتخاب اوریا مقبول جان پر ٹھہری۔ ٹھیک چار برس بعد مئی 2018ء میں تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلی کے منصب کے لیے اوریا مقبول جان کو قابل اعتماد قرار دیا۔ تحریک طالبان اور تحریک انصاف کے لیے یکساں طور پر قابل اعتماد ٹھہرنا اوریا مقبول جان کی ہمہ دانی پر دلیل ہے۔ گذشتہ دنوں انہیں امریکی حکومت نے ویزہ دینے سے انکار کر دیا تھا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عہد حاضر کی واحد سپر پاور اوریا مقبول جان کے جذبہ ایمانی سے خائف ہے۔عام رائے یہ ہے کہ پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کو آنکھیں بند کر کے اوریا مقبول جان کو بیک وقت پنجاب اور بلوچستان کا نگران وزیر اعلی مقرر کر دینا چاہئیے۔ تاہم اس میں اندیشہ یہ ہے کہ اگر اوریا مقبول جان کی ان گنت پیش گویوں کے مطابق نگران حکومت کے دوران ہی غزوہ ہند پیش آ گیا تو باطل کے خلاف حق کی قوتوں کی میدان جنگ میں رہنمائی کون کرے گا۔ اوریا مقبول جان کے جہادی جذبے کے پیش نظر مناسب ترین بات یہی معلوم ہوتی ہے کہ انہیں غزوہ ہند میں ہراول دستے کا سالار مقرر کیا جائے۔عمائدین مملکت اس وقت یہی گتھی سلجھانے کے لئے سر جوڑے بیٹھے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Former Israeli ministerial in Iran's Sajasassi Kuala Lumpur
Previous Post ایران کےلیےجاسوسی کےالزام میں سابق اسرائیلی وزیرگرفتار
Next Post بین الاقوامی پرواز میں بھیک مانگنے والا بھکاری کون تھا
Who was begging begging in international flights?

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.