counter easy hit

دہشتگردی کےخلاف جنگ آخری مراحل میں ہے،نوازشریف

 war against terrorism, Pakistan

war against terrorism, Pakistan

کولمبو…وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کانیٹ ورک توڑدیاگیا اور دہشت گردی کےخلاف جنگ آخری مراحل میں ہے۔ملک میں بجلی کابحران2017کےآخرتک ختم کردیاجائےگا۔سری لنکا کے تاجروں نے وزیراعظم سے ناشتے پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سری لنکا کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اورتاپی گیس پائپ لائن منصوبوں سےخطےکی صورتحال تبدیل ہوجائے گی۔وزیراعظم نے سری لنکن تاجروں کےسرخ فیتےسےمتعلق تحفظات دورکرنےکی یقین دہانی بھی کرائی۔اس موقع پر ایک سری لنکن تاجرنے وزیراعظم سےپاک بھارت کشیدگی سےجنوبی ایشیابزنس فورم غیرفعال ہونے کا شکوہ بھی کیا۔