counter easy hit

حتمی فیصلہ :امریکہ افغانستان سے اپنی فوجیں نکالنے کیلئے تیار ،

Final decision: America ready to withdraw its troops from Afghanistan,

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن اور خطے میں استحکام کے حوالے سے پاکستان کا نہایت اہم کردار ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس ضمن میں پیشرفت ہوئی بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی جانب سے مزید عملی اقدامات اور تعاون سمیت کسی بھی قسم کے معاہدے پر عمل درآمد کے خواہاں ہیں۔ افغانستان کے نشریاتی ادارے طلوع نیوز کے مطابق اچانک دورہ افغانستان میں وہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کررہے تھے۔امریکہ کے سیکریٹری خارجہ تین روزہ دورے پر بھارت پہنچے ہیں۔ اسے قبل انہوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے کیے ہیں۔مائک پومپیو نے واضح کیا کہ امریکہ، افغانستان سے اپنی افواج نکالنے کو تیار ہے، اس کے متعلق طالبان کو بھی بتا دیا ہے لیکن فی الحال کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے ہیں۔امریکہ کے سیکرٹری خارجہ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ افغانستان میں قیام امن کا معاہدہ یکم ستمبر تک پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سمت میں مثبت پیش رفت کررہے ہیں کہ صدارتی انتخابات سے قبل امن معاہدہ طے پا جائے۔ انہوں نے قیام امن کے معاہدے کو اپنا مقصد بھی قرار دیا۔افغانستان میں طے شدہ شیڈول کے مطابق 28 ستمبر2019 کو صدارتی انتخابات منعقد ہوں گے جو کچھ عرصہ قبل ملتوی کردیے گئے تھے۔ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں مائک پومپیو نے کہا کہ دورہ افغانستان میں انہوں نے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت دیگر اہم رہنمائوں سے ملاقات کی ہے جس میں ہونے والے مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website