counter easy hit

افغان صدراشرف غنی پاکستان پہنچ گئے، اہم ترین سرکاری دورے میں کیا بڑے اورحتمی فیصلے ہونے والے ہیں ؟

Afghan President Ashraf Ghani arrived in Pakistan, what big and final decisions are going on in the most important official visit?

اسلام آباد (ویب ڈیسک)افغان صدر اشرف غنی پاکستان کے دو روزہ دورہ پر آج اسلام آباد پہنچ گئے۔افغان صدر اشرف غنی کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے استقبال کیا۔افغان صدر کے ہمراہ افغان سفیر عاطف مشعال اور دفترخارجہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق افغان صدراشرف غنی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔افغان صدر وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سے آج ملاقات کریں گے۔افغان صدارتی ترجمان کے مطابق افغان صدر وزیراعظم عمران خان سے چار اہم معاملات پر گفتگو کریں گے جن میں طالبان سے سیکیورٹی، امن مذاکرات، علاقائی رابطے شامل ہیں جب کہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری سرفہرست ہوگی۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان صدر کادورہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے متعلق مددگار ثابت ہوگا، افغان وزرا، مشیران، سینئر عہدیداران اور کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہمراہ ہیں۔افغان صدر اپنے دورہ کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات جبکہ وزیراعظم عمران خان سے وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے۔ طرفین کے درمیان وسیع تر گفت و شنید میں سیاسی، تجارتی، معاشی، سکیورٹی، امن و مفاہمت، تعلیم اور عوامی سطح پر تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو تقویت دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی، افغان صدر عسکری حکام سے بھی ملاقات کرینگے۔صدر اشرف غنی لاہور کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ بزنس فورم میں شریک ہوں گے جس میں دونوں ممالک کے کاروباری نمائندے موجود ہونگے۔ یہ افغان صدر کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہو گا جو حال ہی میں امن و استحکام کیلئے افغانستان پاکستان ایکشن پلان کے پہلے جائزہ اجلاس کے بعد کیا جا رہا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں دیگر اہم دو طرفہ تبادلوں میں صدر اشرف غنی اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت، مکہ میں او آئی سیسربراہ اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات شامل ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website