yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

معاشرتی اقدار کو سامنے رکھ کر فلمیں پروڈیوس کی جائیں، کبریٰ خان

MH Kazmi August 28, 2017August 28, 2017 1 min read
Films are being produced in front of the social values, Kubra Khan
Share this:

لاہور: اداکارہ وماڈل کبریٰ خان نے کہا ہے کہ اب نئے دور کے حساب سے ہر چیز بدل رہی ہے، ہمارے معاشرے کی پرانی اقدار بھی آہستہ آہستہ تبدیل ہورہی ہیں لیکن فلم انڈسٹری کو ملک کی اقدار کو سامنے رکھ کر کام کرنا چاہیے اور فلموں میں مشرقی اقتدار کو فروغ دینا چاہیے تاکہ دنیا پاکستان کا ایک منفرد اور مثبت تاثر ابھر سکے۔۔

Films are being produced in front of the social values, Kubra Khan
Films are being produced in front of the social values, Kubra Khan

کبریٰ خان نے کہا ہے کہ اب نئے دور کے حساب سے ہر چیز بدل رہی ہے ،ہمارے معاشرے کی پرانی اقدار بھی آہستہ آہستہ تبدیل ہورہی ہیں لیکن فلم انڈسٹری کو ملک کی اقدار کو سامنے رکھ کر کام کرنا چاہیے اور فلموں میں مشرقی اقتدار کو فروغ دینا چاہیے تاکہ دنیا پاکستان کا ایک منفرد اور مثبت تاثر ابھر سکے۔ اداکارہ نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں اورفلموں میں معاشرتی اقدار کوفروغ دینا چاہیے اور ان کو اچھے انداز سے پیش کرنا چاہیے تاکہ نئی نسل اقدار کوفخر سے اپنا سکے۔ فنون لطیفہ کے مختلف شعبے ہمیشہ ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔ اداکاری، گلوکاری، میزبانی، فیشن، رقص، مصوری، ڈائریکشن اور پروڈکشن سمیت دیگرتکنیکی شعبے دکھنے میں جس قدر آسان ہیں، حقیقت میں ایسا نہیں۔ ان شعبوں سے وابستہ لوگ جو کام کرتے ہیں، وہ ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شوبز سے وابستہ لوگ ہرمحفل کی جان اور شان مانے جاتے ہیں۔ مگریہ مقام انھی لوگوں کو ملتا ہے جواپنا کام نہایت ایمانداری، محنت اورلگن کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔

کبریٰ خان نے کہا کہ میں نے جب شوبزکی دنیا میں قدم رکھا توشروعات ماڈلنگ سے ہی کی، لیکن پھرمختلف گلوکاروں کے گیتوں میں ماڈلنگ کرتے ہوئے ایکٹنگ کا موقع ملا۔ پاکستان میں ٹی وی ڈراموں اورفلم میں کام کیا اوراب یہ سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ شوبزکی انڈسٹری بہت چھوٹی سی ہے اوراللہ پاک نے اس کام کے لیے جن لوگوںکو منتخب کیا ہے، وہ سب کے سب بہت سپیشل ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں ایک ہی چیزسیکھی ہے کہ ہمیں ہرروز کچھ نہ کچھ نیا سیکھنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ پیسے لگا کرکبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ ہرکوئی چاہتا ہے کہ وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچ جائے لیکن اس کے لیے محنت ضروری ہے۔ اسی عزم کے ساتھ شوبزانڈسٹری میں کام کررہی ہوں اوریہ اللہ پاک کا خاص کرم ہے کہ مجھے بہت جلد وہ مقام مل گیا ، جس کے لیے لوگ برسوں محنت کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کبریٰ خان نے کہا کہ شوبز کے مختلف شعبوں میں کام کرنے کے بارے میں فی الحال توکچھ نہیں سوچا، لیکن مستقبل میں ایسا ہوبھی سکتا ہے۔ کیونکہ اب توآل راؤنڈ پرفارمنس بے حدضروری ہے۔ خود ایک ہی شعبے تک محدود رکھنا موجودہ دورمیں درست نہیں ہے۔ اگرآپ کے پاس صلاحیت ہے کہ آپ اچھا گانا گا سکتے ہو یا میزبانی کرسکتے ہوتوخود کوایکٹنگ یا ماڈلنگ تک محدود رکھنا درست نہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Filed an contempt of court request against chairman NAB in SC
Previous Post چیرمین نیب کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
Next Post قومی باکسر محمد وسیم کی جورلی ایسٹاراڈا سے 23 ستمبر کو فائٹ شیڈول
Fight Schedule of National Boxer Mohammad Waseem with Jorlie Estrada on September 23

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.