counter easy hit

بالی ووڈ فلم جے گنگا جل کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

film Jai Ganga water

film Jai Ganga water

ممبئی………پریانکا چوپڑاکے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور تھرلرسے بھرپور بالی ووڈ فلم جے گنگا جل کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔
ٹیٹوا کے بول پر مبنی اس گانے کو سکھویندر سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موسیقی سلیم اور سلیمان نے ترتیب دی ہے۔ پرکاش جھا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ابھا ماتھر نامی خاتون پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو جرائم کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔فلم میں پریانکا چوپڑا دبنگ خاتون پولیس افسر کامرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ہدایتکار پرکاش جھا بھی پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دینگے۔ایکشن سے بھرپور یہ فلم 4مارچ 2016کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔