counter easy hit

فلم بیٹل فار بٹورا میں فواد اور سونم پھر ایک ساتھ نظر آئینگے

Fawad And Sonam Kapor

Fawad And Sonam Kapor

لاہور (یس ڈیسک) پاکستانی اداکار وماڈل فواد خان کو بولی وڈ راس آگیا ہے۔ اب تازہ یہ خبر بھی گردش کر رہی ہیں کہ وہ اپنی ڈیبو ہیروئن سونم کپور کے ساتھ ایک مرتبہ پھر بیٹل فار بٹورا میں کام کریں گے جس کو سونم کپور کی بہن ریحا کپور ہی پروڈیوس اور ڈائریکٹ کر رہی ہیں۔

یہ فلم مصنف انوجا چوہان کی تصنیف ’’بیٹل فار بٹورا‘‘ (بٹورا کی جنگ) پر بنائی جائے گی جس کے حقوق انیل کپور کی کمپنی نے خرید لیے ہیں۔ یہ فلم عام انتخابات کے تناظر پر دو پریمیوں جنی اور ذین الطاف خان پر لکھی گئی ہے جس میں جنی سونم کپور اور ذین الطاف خان فواد خان ہوں گے۔

فواد خان فلم خوبصورت کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری کے بعد اپنی پرفارمنس سے بھارتی عوام کے ساتھ بولی وڈ پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز میں بھی کامیاب رہے ہیں۔ فواد خان جنھیں ابھی تک ہدایتکار نیرج پانڈے کی طرف سے مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں کرکٹر ویرات کوہلی ، فلم بینگ بینگ کے رائٹر سجوئے گھوش کی بطور ہدایتکار نئی فلم میں سیف علی خان اورجیکولین فرننڈس کے مقابل، معروف نغمہ نگاروشاعر ساحرلدھیانوی کی زندگی پر بننے والی فلم میں امریتا پریتم کے شوہر امروز جب کہ مدھر بھنڈارکر کی فلم ’’میڈم جی‘‘ میں پریانکا چوپڑا کے ساتھ کاسٹ کرنے کی خبریں آرہی ہیں۔