counter easy hit

فلم بے بی کے پاکستانی فنکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Film Baby

Film Baby

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان فلم سنسر بورڈ کی طرف سے پاکستان میں نمائش کیلیے پیش کی جانیوالی بھارتی فلم بے بی(BABY) پر سنسر بورڈ کی طرف سے پابندی کے بعد سیکیورٹی اداروں نے پاکستانی فنکاروں میکال ذوالفقار اور رشید ناز کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان فلم سنسربورڈکے ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ فلم بے بی کے ڈسٹی بیوٹر ایور ریڈی پیکچرز کو تحریری طور پرآگاہ کیا ہے کہ فلم میں پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا پیش کیا گیا ہے۔ اس لیے بھارت سے ایسی فلمیں نہ امپورٹ کی جائیں جس میں پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچنے کاخدشہ ہو۔

بھارتی فلم بے بی میں پاکستانی فنکاروں میکال ذوالفقار اوررشید نازنے بطور اداکار کام کیااور اسکرپٹ کو پڑھنے کے بعد معاہدے پردستخط کیے اور بھارتی فلم ساز سے خطیر رقم بھی حاصل کی۔ بھارت اپنی فلموں کے ذریعے پاکستان کوبدنام کرنا چاہتا ہے۔

پاکستان فلم سنسر بورڈکے چیئرمین مبشر حسن خان نے کہا ہے کہ سنسر بورڈ کامقصدموشن پیکچرز ایکٹ کانفاذ ہے ۔ قومی وقار کے منافی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی کوئی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انھوں نے کہا کہ فلم بے بی پاکستان میں مکمل طور پر بین کردی گئی ہے اس فلم کو جب سنسر شپ کیلیے پیش کیا گیا تو تمام ممبران نے متفقہ طور پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔