counter easy hit

کوشش ہے 3 گھنٹوں تک بجلی بحال کردی جائے، عابد شیرعلی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ 3 گھنٹوں تک بجلی بحال کردی جائے۔ قوم کو تکلیف پہنچی جس پر معذرت خواہ ہیں۔ سیکریٹری پانی وبجلی سمیت تمام اہلکار نیشنل پاور کنٹرول سینٹر میں موجود ہیں اور وزیراعظم کو صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

عابد شیر علی نے بتایا کہ نصیرآباد کے علاقے نوتال میں ٹرانسمیشن لائن کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا تھا۔ بریک ڈاؤن بریک ڈاؤن نصیرآباد میں دہشتگردی کی واردات کے باعث پیش آیا۔