counter easy hit

کھاد سستی ملنے کی آس، کاشت کاروں نے یوریا کی خریداری موخر کر دی

Farmers Need Relief

Farmers Need Relief

کراچی: کھاد سستی ملنے کی آس میں کاشت کاروں نے یوریا کی خریداری موخر کر دی، اکتوبر میں یوریا کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے 70 فیصد گر گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں یوریا کی فروخت 1 لاکھ 20 ہزار ٹن رکارڈ کی گئی۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق کسانوں کی جانب سے کھاد کا استعمال موخر کیے جانے کے باعث فیکٹریوں میں کھاد کا سٹاک بڑھ رہا ہے۔

گزشتہ ماہ یوریا کی پیداواری کمپنیوں کے نمائندوں نے حکام کو یقین دہانی کروائی تھی کہ اگر حکومت گیس کے نرخوں میں کمی کرے گی تو کمپنیاں کاشت کار کے لیے کھاد کی بوری کے نرخ بھی گھٹا دیں گی تاہم کھاد کمپنیوں کے لیے گیس کے دام اب تک کم نہیں ہوئے۔