counter easy hit

بیلا روس کے وزیر اعظم تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

Andrei Kobyakov

Andrei Kobyakov

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر خارجہ سر تاج اور وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے بیلا روس کے وزیر اعظم آندرے کوبیکوف کا ائر پورٹ پر استقبال کیا۔

بیلا روس کے وزیر اعظم آندرے کوبیکوف اپنے تین روزہ دورہ میں وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین سے ملاقات کرینگے۔

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بیلا روس کے وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ جبکہ صدر ممنوں عشایہ دینگے۔

دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم معاہدوں پر دستخط کیے جائیں۔