طبی ماہرین نے ایک حادثے میں کان سے محروم ہوجانیوالی امریکی خاتون سپاہی کے بازو میں نئے قدرتی کان کی افزائش کردی

سرجنز نے پہلے مرحلے میں مریضہ کے بازو پر جلد کو پھیلایا اور دوسرے مرحلے میں پسلی کی نرم ہڈیوں کے مخصوص حصوں کو اتارتے ہوئے انہیں بازو کی جلد میں داخل کیایہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا جس میں آرمی سرجن اور پیرامیڈیکل سٹاف نے کسی انسانی عضو کی اسی کے ٹشوز کی مدد سے افزائش کی ہو۔ کان کے ٹرانسپلانٹ کے بعد دو مزید آپریشن کئے جائینگے جسکے بعد خاتون سپاہی اپنے قدرتی کان سے سن سکیں گی۔واضح رہے اس سے قبل شنگھائی میں بھی ایسا ہی کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے۔








