counter easy hit

وفاقی وزیر صحت نے اسلام آباد کی ہوا میں آلودگی کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر صحت نے اسلام آباد کی ہوا میں آلودگی کا نوٹس لے لیا، مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو مراسلہ جاری
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے اسلام آباد کی ہوا میں آلودگی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو مراسلہ جاری کردیا۔ عامر محمود کیانی نے کہا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ فوری اقدامات کرکے آلودگی سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ آلودگی کی وجہ سے سانس اور دل کی بیماریاں پھیلتی ہیں۔ شہروں میں فضائی آلودگی سے سالانہ بائیس ہزار اموات ہوتی ہیں۔ فضائی آلودگی سے سالانہ سات سو بچے بھی موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ سیکٹر آئی نائن‘ آئی ٹین میں صنعتوں سے خارج آلودگی سے نقصان کا تعین ضروری ہے۔ ہوا کی آلودگی سے انسانی صحت کو بچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔