yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

”14فروری” شیطانی فعل کا عالمی دن

Yes 2 Webmaster February 14, 2015 1 min read
Valentines Day
Share this:
Valentines Day
Valentines Day

تحریر : عقیل خان آف جمبر
ویلنٹائن ڈے غیر مسلموں کی ایک گہری سازش ہے جو مسلمان نوجوان لڑکے لڑکیوں کو گمراہ کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ ہر سال 14فروری کو ویلنٹائن ڈے کے نام سے پوری دنیا میں بڑی دھوم دھام سے یہ دن منایا جاتا ہے۔ غیر مسلموں کے لیے تو یہ تہوار برا نہیں ہوگا مگر مسلمانوں کے لیے یہ بے حیائی، بے شرمی اور بے غیرتی کا تہوار ہے ۔کوئی بھی مسلمان نہیں چاہتا کہ اسی کی بہن بیٹی کسی نامحرم کو پھول یا تحائف پیش کرے۔ ہمارے مسلمانوں کا کچھ مخصوص طبقہ جو اپنے آپ کو لبرل مسلمان بھی کہلانا پسند کرتے ہیں ان کا اس تہوار کے بارے میں فرمان ہے کہ ” لازمی نہیں کہ کوئی گرل فرینڈ اپنے بوائے فرینڈ کو ہی یہ دن وِش کرے بلکہ ایک بیٹی اپنے باپ کو اور کوئی بہن اپنے بھائی کو بھی وِش کرسکتی ہے مگر شاید ان لوگوں نے اس کی ہسٹری نہیں پڑھی۔ اگر پڑھی ہوتا تو وہ اس طرح کا جواب نہ دیتے۔ ایسے لبرل مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پہلے یہ تو جان لیں کہ یہ دن کیوںاور کس کی یاد میں منایا جاتا ہے یا اس دن کا بیک گراؤنڈ کیا ہے؟ اس تہوار کی حقیقت کیا ہے؟ ایک مسلمان ہونے کے ناطے اس کا منانا جائز ہے یا ناجائز اور اس کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ کبھی مسلمانوں نے بالخصوص نوجوانوں نے سوچا ہے کہ ہم کن کے نقش قدم پر چل رہے ہیں ؟۔

اس کاتاریخی پس منظر کچھ یوں بیان کیا جاتا ہے کہ ایک پادری تیسری صدی عیسوی کے آخر میں رومانی بادشاہ کے زیر حکومت رہتا تھا۔ کسی نافرمانی کی وجہ سے بادشاہ نے پادری کو جیل میں بند کردیا۔ جیل میں جیل کے چوکیدار کی لڑکی سے اس کی علیک سلیک ہوگئی اور وہ اس کا عاشق بن بیٹھایہا ںتک کہ اس لڑکی نے نصرانیت قبول کرلی۔ وہ لڑکی ایک سرخ گلاب کاپھول لے کر اس کے پاس آتی تھی ۔ جب بادشاہ کو اس معاملے کا علم ہوا تو اس نے پادری کو پھانسی کا حکم دے دیا۔ پادری کو جب یہ پتا چلا تو اس نے سوچا کہ آخری لمحات اپنی معشوقہ کے ساتھ گزارے ۔ چنانچہ اس نے اس کے پاس ایک کارڈ بھیجا جس پر لکھا تھا ”مخلص ویلنٹائن کی طرف سے” پھر اس پادری کو 14فروری کے دن پھانسی دے دی گئی۔ بس اس دن کے بعد سے یورپ میں ہر سال اس تاریخ کو لڑکوں کی طرف سے لڑکیوں کو کارڈبھیجنے کا رواج چل نکلا۔ آج پوری دنیا میں اس دن کو نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بڑے زور و شور سے مناتے ہیں۔اس موقع پر کارڈ اور خاص طور سرخ گلاب کے پھول پیش کیے جاتے ہیں اور مختلف رنگین محفلیں سجائی جاتی ہیں۔

افسوس کہ مسلمان معاشرہ بھی اس سے بے ہودہ حرکات سے محفوظ نہ رہ سکاحالانکہ یہ ایک خالص غیر مسلم عقیدہ ہے جس میں ایک کافر نصرانی شخصیت کی یادگار منائی جاتی ہے۔اسلام میں ویلنٹائن ڈے منانا ، سرخ گلاب کا پھول یا کوئی اس نوعیت سے تحفہ تحائف دینا قطعاًجائز نہیں کیونکہ مسلمانوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔لیکن جب ہم مسلمان یہ دن مناتے ہیں تو کافر بہت خوش ہوتے ہیں کہ ان کے مذہب میں مسلمان بھی شریک ہو رہے ہیں ۔ کیا آپ نے کبھی اسلامی تہواروں میں غیر مسلموں کو اس زوروشور سے شامل ہوتے ہوئے دیکھا ہے؟ ہرگز نہیں۔

شریعت اسلامیہ کا اس بارے میں موقف کچھ یوں بیان کیا گیا ہے۔ حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ حضور نے فرمایا ”تم لوگ اپنے سے پہلی قوموں(یہود ونصاریٰ) کی قدم بقدم پیروی کروگے،اگر وہ لوگ گوہ کے سوراخ میں داخل ہونگے توتم لوگ اس میں بھی داخل ہونے کی کوشش کروگے ،آپ سے پوچھا گیا کہ پہلی قوم سے آپ کی مراد یہودو نصاریٰ ہیں؟ آپ نے فرمایا پھر اور کون؟” (صحیح بخاری و صحیح مسلم) اس حدیث میں نبی نے یہ خبر دی ہے کہ امت محمدیہ کے کچھ لوگ ہر برے اور خلاف شرع کام میں یہود و نصاریٰ کے نقش قدم پر چلیں گے اور بغیر سوچے سمجھے ان کی تقلید میں مبتلا ہوجائیں گے حتیٰ کہ غلیظ سے غلیظ کام میں بھی وہ ان منحوس وملعون قوموں کے نقش قدم کو اپنائیں گے۔

ہم مسلمانوں کو اس بات پر غور کرنا ہو گا کہ 14فروری کو یہ دن منا نا ہمارے لیے جائز ہے یا ناجائز؟ یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس دن سے ہمارے دین کا کوئی تعلق نہیں۔جبکہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد نے بھی منع فرمایا ہے پھر بھی ہم اس کو منائیں تو یہ ہماری بد بختی نہیں تو اور کیا ہے؟ ایک طرف ہم اللہ اور اس کے رسول کی پیروی کی باتیں کرتے ہیں اور دوسری طرف ہم یہودیوں کے طورطریقوں پر عمل کررہے ہیں۔ اسلام میں عورت کانامحرم کو دیکھنا بھی منع ہے حتیٰ کہ کزنز سے پردے کا حکم ہے اور مر د کے لیے حکم ہے کہ ایک نظر کے بعد دوبارہ کسی غیر محرم عورت کو دیکھنا بھی گناہ ہے (حضرت علی)۔

آج کل ہماری نئی نسل اس بے ہودہ رسم کی پیروی کرتے ہوئے ناواقفوں کو پھول اور کارڈ پیش کرتے ہیں۔ ہوٹلیں بک کر جاتی ہیں۔شراب کے ساتھ فحش ڈانس تک کیے جاتے ہیں اور پھر اس کے بعد ایک دوسرے کو کارڈ اور پھول پیش کیے جاتے ہیں۔اس بے ہودہ حرکتوں پر لڑائی جھگڑے تک ہوتے ہیںجس کے نتیجے میںبرسوں سے کافی لوگ مارے جاچکے ہیں۔آخر ہم مسلمان کیوں نہیں سوچتے کہ ہمارے ان فضول کاموں سے اسلام کی کتنی بدنامی ہوتی ہے۔ غیر مسلم مسلمانوں کے متعلق کیا سوچتے ہونگے کہ ان کا کیسا مذہب ہے جس کی یہ پیروی تو کرتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے۔ ہمیں چاہیے کہ ناصرف خود بلکہ دوسروں لوگوں کو بھی اس غیراخلاقی ،بے ہودہ اور فحش حرکات سے روکیں۔محبت کے لیے کوئی دن مخصوص نہیں یہ دن صرف عیاش لوگوں نے مخصوص کیا ہوا ہے۔

Aqeel Khan
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان آف جمبر
aqeelkhancolumnist@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Shahbaz Sharif
Previous Post دہشتگردی اور فرقہ واریت کو کچلنے کا پختہ عزم کیا ہے، شہباز شریف
Next Post ویلنٹائین ڈے
Sahibzada Ateeq

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.