کراچی: چھرا مار ملزم کے خوف سے موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہونیوالی خاتون نے دوڑ لگا دی۔

ایس ایچ او حیدری ذوالفقار حیدر نے بتایا کہ گھریلو ملازمہ چھری کے وار سے نہیں بلکہ موٹر سائیکل کا ہینڈل لگنے سے زخمی ہوئی تھی جسے ڈاکٹروں نے مرہم پٹی کے بعد گھر بھیج دیا، بنگلے کے مالک صابر شاہ نے بتایاکہ گھریلو ملازمہ بھاگتی ہوئی گھر میں آئی تو اس کا خون بہہ رہا تھا ہم سمجھے کہ چھرا مار نے زخمی کیا ہے تاہم بعد میں پتہ چلا کہ وہ موٹر سائیکل کا ہینڈل لگنے سے زخمی ہوئی ہے۔








