counter easy hit

جنوری میں 209 ارب روپے کے محصولات جمع کیے،ایف بی آر

FBR

FBR

اسلام آباد…..ایف بی آر نے جنوری کے مہینے میں 209 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے۔
ایف بی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے جنوری کے مہینے میں 209 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے جبکہ جنوری میں محصولات اکٹھے کرنے کا ہدف 205ارب روپے رکھا گیا تھا۔
گزشتہ سال جنوری کے مہینے میں محصولات کی مد میں 171 ارب روپے جمع کیے گئے تھے۔