counter easy hit

زیکا وائرس عالمی سطح پر صحت کے لیے خطرہ ہے ،عالمی ادارہ صحت

Zyka virus

Zyka virus

نیویارک……عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ زکا وائرس عالمی سطح پر صحت کے لیے خطرہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ زیکا وائرس کے خلاف ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان عالمی ادارہ صحت کی عالمی ماہرین پرمشتمل کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے زیکا کو عالمی تشویش کی اسی کیٹیگری میں رکھا گیا جس میں ایبولا تھا ۔عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر جنرل مارگریٹ چین Chan نے بتایا کہ اس وائرس کی وجہ سےفی الحال سفری پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت نہیں،،تاہم اس کے خلاف مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حاملہ خواتین اور ان کی بچوں کی حفاظت اور مچھروں کے ذریعے وائرس کے پھیلاؤ کے روکنا اولین ترجیح ہے۔عالمی ادارے نے گزشتہ ہفتے بیان جاری کیا تھاکہ زیکا وائرس عالمی وبا بن کر پھیل سکتا ہے اور اس سے 40 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں ۔