counter easy hit

فواد خان کی اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر کو نہایت پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

Fawad Khan viral on social media with the photo of her daughter

Fawad Khan viral on social media with the photo of her daughter

لاہور:  پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارت واپسی شاید مستقبل قریب میں بھی ممکن نہیں، تاہم ان سے متعلق خبریں آج بھی انڈین میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہاں کی عوام انھیں کتنا پسند کرتے ہیں۔ فواد خان کی حال ہی میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر وائرل ہو چکی ہے اور اسے نہایت پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔فواد خان اور ان کی اہلیہ کے یہاں گزشتہ برس اکتوبر میں بیٹی نے جنم لیا تھا۔ تاہم انہوں نے ساتھی اداکاروں کی طرح اپنی بیٹی کی تصویر کو شیئر نہیں کیا تاہم اب فواد خان کے فین کلب کی جانب سے ان کی اپنی صاحبزادی کے ساتھ تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف نے اپنے بیٹے آیان کی دھوم دھام سے سالگرہ منائی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website