counter easy hit

کراچی میں عاطف اسلم کا کنسرٹ انتہائی بدنظمی کا شکار

کراچی: عاطف اسلم اور عابدہ پروین کا کنسرٹ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث انتہائی بدنظمی کا شکار ہوگیا جب کہ عاطف اسلم نے لڑکیوں کوہراساں کرنے پرلڑکوں کو جھاڑ پلادی۔

Atif Aslam suffer severe disruptions concert in Karachi

Atif Aslam suffer severe disruptions concert in Karachi

ڈیفنس میں واقع معین خان اکیڈمی میں عاطف اسلم، عابدہ پروین اورعاصم اظہر کا کنسرٹ ہوا جس میں انتظامیہ کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ انتظامات کے باعث کنسرٹ تاخیرسے شروع ہوا اور بدمزگی کا شکار ہوگیا۔ کنسرٹ کا آغاز عاصم اظہر کی گائیکی سے ہوا جس میں بدنظمی کے باعث پرفارمنس بیچ میں روک دی گئی۔کنسرٹ میں میزبانی کے فرائض انجام دینے والے احمد گوڈل نے ایکسپریس کو بتایا کہ ہجوم  بے قابو ہوکر بدتمیزی کررہا تھا اور سیکیورٹی  نام و نشان کی نہیں تھی، عابدہ پروین نے سیکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظام اور بے قابو ہجوم کو دیکھتے ہوئے پرفارم کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کرانے کے بعد انہوں نے پرفارم کیا جب کہ ان کی پرفارمنس کے دوران بھی بدتمیزی جاری رہی۔عاطف اسلم اسٹیج پر آئے جس پر شرکا نے خوب جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، عاطف نے”وہ لمحے“، ”عادت“، ”تاجدار حرم“ کے علاوہ اپنے مشہور گیت گائے تاہم اس دوران بھی بدتمیزی عروج پر رہی ۔اسٹیج کے سامنے لڑکیوں کو چھیڑنے پر عاطف اسلم نے  لڑکوں کو  جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ ’’لڑکی پہلی بار دیکھی ہے تمارے گھر میں ماں بہن نہیں ہیں اگر یہاں تماری ماں بہن ہوتی تو“۔ عاطف اسلم نے لڑکی کو اسٹیج کے پاس بلا کر مسئلہ سن کر سیکیورٹی گارڈز سے معاملات دیکھنے کو کہا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website