counter easy hit

فوزیہ قصوری نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا

لاہور: تحریک انصاف کی سینئر کارکن فوزیہ قصوری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ فوزیہ قصوری نے عمران خان کو خط ارسال کر کے وجوہات سے آگاہ کیا۔

Fauzia Kasuri said goodbye to Tehreek-e-Insafپاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفٰی دے دیا۔ فوزیہ قصوری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے۔ فوزیہ قصوری کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ میرے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کوئی سرپرائز نہیں ہونا چاہیے، سیاسی کیرئیر بنانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں، 2013سے محسوس کیا کہ پارٹی تبدیلی کے خواہاں عوام کی نمائندہ نہیں رہی۔

View image on Twitterان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے پارٹی کی باگ دوڑ ان کے ہاتھ سونپ دی جن کیخلاف ہم لڑتے رہے، اب میں پارٹی کا مزید دفاع کرنے کے قابل نہیں۔