yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

‘ فاطمہ سہیل نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانی چکرا کر رہ گئے

MH Kazmi July 23, 2019 1 min read
'Fatima Sohail has revealed that the Pakistanis have gone astray
Share this:

'Fatima Sohail has revealed that the Pakistanis have gone astray

لاہور (نیوز ڈیسک ) اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے کاروبار کیلئے ان سے 50 لاکھ روپے لیے تھے، اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی کیونکہ جان کا خطرہ ہے۔ایس پی کینٹ صفدر رضا کاظمی کو اپنا بیان ریکارڈ کرادنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ سہیل نے کہا کہ ان کے شوہر محسن عباس حیدر نے ان سے کاروبار کیلئے 50 لاکھ روپے لیے تھے، 4 سال کے دوران انہیں کئی بار تشدد کا نشانہ بنایا گیا، محسن جاہلانہ طریقے سے غصہ کرتے ہیں اور چیزیں توڑتے ہیں۔ محسن عباس نفسیاتی ہے مجھے بھی اور خود کو بھی تھپڑ مارتا تھا، اس نے پولیس کے سامنے بھی اقرار کیا ہے کہ وہ ماہر نفسیات کے پاس جاتا رہا ہے۔فاطمہ سہیل نے واضح کیا کہ نہ تو وہ محسن کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں اور نہ ہی ان سے صلح کریں گی کیونکہ ان کے ساتھ رہنے سے جان کو خطرہ ہے۔ پولیس معاملہ لٹکا رہی ہے اور مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا ، پولیس کی طرف سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں ۔دوسری جانب اداکار و گلوکار محسن عباس نے ایک بار پھر اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کر دی۔اس حوالے سے ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے کہ جس میں ان کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے کہ میں ان کو حاملہ ہونے کے دوران مارتا تھا۔جو واقعہ وہ مجھ سے منسوب کر رہی ہیں یہ واقعہ میں نے پہلے بھی ان کے منہ سے سنا ہوا ہے جو کہ وہ اپنے بھائی کے بارے میں بتایا کرتی تھیں۔محسن عباس نے بتایا کہ فاطمہ مجھے بتاتی تھی کہ ان کے بھائی کو بچہ نہیں چاہئیے تھا،جس وجہ سے وہ بھابھی کے پیٹ پر مکے مارتا تھا اور ان کے پیٹ پر کھڑا ہو جاتا تھا کیونکہ وہ کہیں اور شادی کرنا چاہتا تھا۔اگر فاطمہ یہ بات قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں کہ جھوٹ ہے تو میں خود کو قصور وار مان لوں گا۔محسن عباس نے یہ بھی کہا کہ جس دن میرا بیٹا ہوا اس نے میں شوٹنگ پر تھا جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ہماری علحیدگی ہو چکی تھی لیکن میں پھر بھی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بیٹے کو دیکھنے گیا۔محسن عباس نے کہا کہ فاطمہ نے الزام لگایا کہ میں بیٹے کی ذمہ داری نہیں اٹھا سکتا۔تو میں یہ بتا دوں کہ میں نے علحیدگی ہونے کے باوجود بیٹے کے تمام اخراجات اٹھائے۔جب وہ پیدا ہواتو اسپتال کا سارا بل ادا کیا اور بیٹے کے ساتھ فاطمہ کے اخراجات بھی اٹھائے جس کی بینک سٹیٹمنٹ بھی میرے پاس موجود ہے۔واضح رہے اداکار اور گلوکار محسن عباس عرف ڈی جے کی اہلیہ فاطمہ نے اپنے شوہر پر بدترین مبینہ جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کا سنگین ترین الزام عائد کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنی تصاویر فیس بک شئیر کی تھیں لیکن گذشتہ روز محسن عباس حیدر نے ان تمام تر الزامات کی تردید کر دی تھی۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Maryam Nawaz said such things about Imran Khan that the whole country was shocked
Previous Post مریم نواز نے عمران خان کے بارے ایسی باتیں کہہ دیں کہ پورا ملک ہکا بکا رہ گیا
Next Post توفیق بٹ کے عمرہ نامے سے ایک منتخب اقتباس
A selected excerpt from Taufiq Butt's Umrah

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.