پیرس، سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد افراسیاب اپنے والد حاجی محمد عجائب رضا(مرحوم)کے نمازہ جنازہ اورآخری رسومات میں شرکت کے بعد پیرس پہنچ گئے، جہاں ان کے دوست احباب نے ان سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی بخشش کیلئے فاتحہ خوانی کی

راجہ افراسیاب کے دوستوں ممتاز سیاسی وسماجی راہنمائوں چوہدری غلام رضا، راجہ علی اصغر، قاری فاروق احمد، چوہدری افضل لنگاہ ، ممتاز پکھووال، اور دیگر نے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور راجہ افراسیاب اور ان کے خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔








