پیرس،بھاڑ میں جائے تمہاری پارلیمنٹ، ہمارے لئے محمد ﷺ سے بڑھ کر کچھ نہیں، صدر مسلم لیگ ن (یوتھ ونگ ) فرانس چوہدری افضل لنگاہ نے احتجاجاً ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا،

Ch. Afzal Langah, President, PMLN, (Youth Wing), France, in, traditional, Dress
پیرس(یس اردو نیوز) مسلم لیگ ن (یوتھ ونگ)فرانس کے صدر چوہدری افضل لنگاہ نے ختم نبوت معاملہ پر ن لیگی حکومت اورپارٹی کے بڑوں کے متنازعہ کردار اور بھونڈی سیاست کرنے پر احتجاجاًاستعفے کا اعلان کردیا اور ن لیگ مکمل طور پر چھوڑنے کا بھی اعلان کردیا۔ چوہدری افضل لنگاہ نے یس اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جتنا عرصہ ن لیگی قیادت کے ساتھ منسلک رہے وہ اس عرصے کیلئے اللہ تبارک و تعالیٰ اور اس کے حبیب ﷺ سے معافی کے خواستگار ہیں اور اس عمل پر تائب ہو کر ن لیگ کو مکمل طور پر چھوڑنے کا اعلان کردیا۔









